☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسیر سورہ والضحیٰ - رسول اللہ ﷺ کو ان فتوحات اور نعمتوں کا دکھایا جانا جو آپ ﷺ کے بعد آپ ﷺ کی امت پر کشادہ کی جائیں گی۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← تفسیر کا بیان← تفسیر سورہ والضحیٰ - رسول اللہ ﷺ کو ان فتوحات اور نعمتوں کا دکھایا جانا جو آپ ﷺ کے بعد آپ ﷺ کی امت پر کشادہ کی جائیں گی۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 3987 مستدرک الحاکم
حدثني أبو عمرو محمد بن أحمد (1) بن إسحاق العَدْل، حدَّثنا محمد بن الحسن العَسقَلاني، حدَّثنا عصام بن رَوَّاد بن الجرَّاح، حدثني أبي، حدَّثنا الأوزاعي، عن إسماعيل بن عُبيد الله، قال: حدثني علي بن عبد الله بن عبّاس، عن أبيه قال: أُرِيَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ما يُفتَح على أمَّتِه من بعده فسُرَّ بذلك، فأنزل الله ﷿: ﴿وَالضُّحَى (1) وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى﴾ إلى قوله: ﴿وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى﴾، قال: فأعطاه ألفَ قصرٍ في الجنة من لُؤلُؤٍ ترابُه المسكُ، في كل قصرٍ منها ما يَنبَغي له (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3943 - تفرد به عصام بن رواد عن أبيه وقد ضعف
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
علی بن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وہ فتوحات دکھائی گئیں جو آپ کے بعد آپ کی امت کو حاصل ہوں گی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس سے خوش ہوئے۔ پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿وَالضُّحَى (1) وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى﴾ یہاں تک کہ یہ فرمایا: ﴿وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى﴾ [سورۃ الضحی: 1-2، 5] انہوں (ابن عباس رضی اللہ عنہما) نے کہا: پس اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جنت میں موتیوں کے ایک ہزار محلات عطا فرمائے، جن کی مٹی کستوری ہے، اور ہر محل میں وہ سب کچھ ہے جو اس کے شایانِ شان ہے۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3987]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل عصام بن روّاد وأبيه، وقد توبعا، وذَهَلَ الذهبي ﵀ في "تلخيصه" فقال: تفرَّد به عصام بن رواد عن أبيه وقد ضُعِّف. إسماعيل بن عبيد الله: هو ابن أبي المهاجر المخزومي.» [ترقيم الرساله 3987] [ترقيم الشركة 3965] [ترقيم العلميه 3943]
الحكم على الحديث
إسناده حسن من أجل عصام بن روّاد وأبيه
الحكم: إسناده حسن من أجل عصام بن روّاد وأبيه
حدیث نمبر: 3988 مستدرک الحاکم
حدَّثنا أبو الفضل محمد بن إبراهيم المزكِّي إملاءً، حدَّثنا أحمد بن سَلَمة، حدَّثنا عبد الله بن الجرَّاح، حدَّثنا حماد بن زيد، عن عطاء بن السائب، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس، أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"سألت الله مسألةً وددتُ أني لم أكن سألتُه، ذَكَرتُ رسلَ ربي فقلت: سخَّرت لسليمانَ الريحَ، وكلَّمتَ موسى، فقال ﵎: ألم أَجِدُك يتيمًا فآويتُك، وضالًا فهَدَيتُك، وعائلًا فأَغنيتُك؟" قال:"فقلت: نَعَم، فَوَدِدتُ أن لم أسأَلْه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3944 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اللہ سے ایک ایسا سوال کیا کہ کاش میں نے وہ سوال نہ کیا ہوتا۔ میں نے اپنے رب کے رسولوں کا ذکر کیا اور عرض کیا: تو نے سلیمان (علیہ السلام) کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا، اور تو نے موسیٰ (علیہ السلام) سے کلام کیا۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے محمد! کیا میں نے تجھے یتیم نہیں پایا پھر تجھے ٹھکانہ دیا، اور تجھے بھٹکا ہوا پایا تو تجھے راستہ دکھایا، اور تجھے تنگدست پایا تو غنی کر دیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: ”میں نے کہا: ہاں (اے میرے رب!)۔ پس میں نے تمنا کی کہ کاش میں نے اس سے یہ سوال نہ کیا ہوتا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3988]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل عبد الله بن الجراح، وقد توبع. ورواية حماد بن زيد عن عطاء قبل اختلاطه.» [ترقيم الرساله 3988] [ترقيم الشركة 3966] [ترقيم العلميه 3944]
الحكم على الحديث
إسناده حسن من أجل عبد الله بن الجراح
الحكم: إسناده حسن من أجل عبد الله بن الجراح