☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت کا خوشبو لگا کر لوگوں کے درمیان سے گزرنے کی ممانعت
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← تفسیر کا بیان← عورت کا خوشبو لگا کر لوگوں کے درمیان سے گزرنے کی ممانعت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 3539 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا رَوْح بن عُبَادة، حدثنا ثابت بن عُمَارة قال: سمعت غُنَيم بن قيس يقول: سمعت أبا موسى الأشعَريَّ يقول: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أَيُّما امرأةٍ استَعطَرَت فَمَرَّتْ على قوم لِيَجِدُوا رِيحَها، فهي زانيةٌ" (1) .
هذا حديث أخرجه الصَّغَاني في التفسير عند قوله ﴿قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ﴾ [النور: 30] . وهو صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3497 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی عورت خوشبو لگا کر کسی گروہ کے پاس سے اس لیے گزرے کہ وہ اس کی مہک پا سکیں، تو وہ زانیہ ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ صغانی نے اس حدیث کو تفسیر میں اس آیت ﴿قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ﴾ [سورة النور: 30] کے تحت ذکر کیا ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3539]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، من أجل ثابت بن عمارة.» [ترقيم الرساله 3539] [ترقيم الشركة 3518] [ترقيم العلميه 3497]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
الحكم: إسناده قوي
حدیث نمبر: 3540 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو سَهْل أحمد بن محمد النَّحْوي ببغداد، حدثنا جعفر بن محمد بن شاكر، حدثنا قَبِيصة بن عُقْبة، حدثنا سفيان، عن يونس بن عُبيد، عن عمرو بن سعيد، عن أبي زُرْعة بن عمرو بن جَرِير، عن جده قال: سألت النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم عن نَظْرة الفُجَاءةِ، فأمَرَني أن أصرِفَ بصري (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، وقد خرَّجه مسلم.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3498 - صحيح وقد أخرجه مسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اچانک پڑنے والی نظر کے بارے میں سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنی نظر پھیر لوں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3540]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،سفيان: هو الثوري.» [ترقيم الرساله 3540] [ترقيم الشركة 3519] [ترقيم العلميه 3498]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح