☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آیت“ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی”کی تشریح
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← تفسیر کا بیان← آیت“ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی”کی تشریح
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 3341 مستدرک الحاکم
أخبرنا أحمد بن كامل القاضي، حدثنا أبو قِلَابة، حدثنا أبو عاصم، حدثنا علي بن المبارك، عن يحيى بن أبي كَثير، عن أبي سَلَمة بن عبد الرحمن، عن عُبَادة بن الصامت قال: سألتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم عن قول الله ﷿: ﴿لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ﴾ [يونس: 64] ، قال:"هي الرُّؤْيا الصالحةُ يَراها الرجلُ أو تُرَى له" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3302 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اللہ عزوجل کے اس فرمان: ﴿لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ﴾ [سورة يونس: 64] ”ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی“ کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نیک خواب ہے جسے انسان خود دیکھتا ہے یا اس کے لیے (کسی دوسرے کو) دکھایا جاتا ہے“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3341]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد لا بأس برجاله إلّا أنه منقطع، أبو سلمة لم يسمع من عبادة ابن الصامت كما قال ابن خراش والمزِّي في كتابيه "تهذيب الكمال" و"تحفة الأشراف". أبو قلابة: هو عبد الملك بن محمد الرَّقَاشي، وأبو عاصم: هو الضحاك بن مَخلَد النبيل.» [ترقيم الرساله 3341] [ترقيم الشركة 3321] [ترقيم العلميه 3302]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 3342 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا النَّضْر بن شُمَيل، أخبرنا شُعْبة، عن عَديِّ بن ثابت قال: سمعت سعيد بن جُبير يحدِّث عن ابن عبَّاس، عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"جَعَلَ جبريلُ يَدُسُّ الطينَ في فِي فِرعونَ، مَخافةَ أن يقولَ: لا إله إلَّا الله" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، لأنَّ أكثر أصحاب شعبة أَوقفوه على ابن عبَّاس. [11 - سورة هود] ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3303 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل (علیہ السلام) فرعون کے منہ میں اس ڈر سے مٹی ٹھونسنے لگے کہ کہیں وہ ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ نہ کہہ دے (اور اس پر اللہ کی رحمت نہ ہو جائے)“۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ شعبہ کے اکثر اصحاب نے اسے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے قول (موقوف) کے طور پر نقل کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3342]
تخریج الحدیث
«صحيح موقوفًا على ابن عبَّاس كما سلف بيانه عند الحديث رقم (189).» [ترقيم الرساله 3342] [ترقيم الشركة 3322] [ترقيم العلميه 3303]
الحكم على الحديث
صحيح موقوفً
الحكم: صحيح موقوفً