أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا إبراهيم بن الحَكَم بن أبَان، حدثني أبي، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس أنه سُئِلَ: هل رأى محمدٌ ربَّه؟ قال: نعم، رأى كأنَّ قَدَميهِ على خَضِرةٍ دونَه سِترٌ من لؤلؤ، فقلت: يا أبا عبَّاس، أليس يقول الله: ﴿لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ﴾ [الأنعام: 103] ؟ قال: يا لا أمَّ لك، ذاك نُورُه، وهو نورُه، إذا تجلَّى بنُورِه لا يُدرِكُه شيءٌ (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3234 - بل إبراهيم متروك
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا: ”کیا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے رب کو دیکھا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیکھا، گویا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قدم مبارک سبز بچھونے پر تھے اور آپ کے سامنے موتیوں کا ایک پردہ تھا“۔ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا: ”اے ابوعباس! کیا اللہ تعالیٰ یہ نہیں فرماتا: ﴿لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ﴾ ”نگاہیں اس کا ادراک نہیں کر سکتیں اور وہ تمام نگاہوں کا ادراک کر لیتا ہے“ [سورة الأنعام: 103] ؟“ انہوں نے فرمایا: ”تیرا بھلا ہو! وہ تو اس کا اپنا نور ہے، جب اللہ اپنے نور کے ساتھ تجلی فرماتا ہے تو کوئی بھی چیز اس کا ادراک نہیں کر سکتی“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3273]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًا، إبراهيم بن الحكم متَّفق على ضعفه، وقال الذهبي في "تلخيصه": متروك.» [ترقيم الرساله 3273] [ترقيم الشركة 3253] [ترقيم العلميه 3234]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًا
الحكم: إسناده ضعيف جدًا