أخبَرَناه أبو بكر بن أبي دارمٍ الحافظ بالكوفة، حدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي، حدثنا القاسم بن بِشْر بن معروف، حدثنا مُصعَب بن المِقْدام الخَثعَمي، حدثنا سفيان، عن الأعمش، عن إبراهيم، عن عَلقَمة، عن عمر، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من أحبَّ أن يَقرأَ القرآنَ غَضًّا كما أُنزِلَ، فليَقرَأْ على قراءة ابن أمِّ عبدٍ" (2) . حديث عَلقَمة عن عمر صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، وأتوهَّمُهما لم يَصِحَّ عندهما سماعُ علقمة بن قيس من عمر (1) ، والله أعلم. وله شاهد مفسَّر من حديث عمَّار بن ياسر:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرے کہ وہ قرآن کو اسی طرح ترو تازہ پڑھے جیسا کہ وہ نازل کیا گیا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ابنِ امِ عبد (عبد اللہ بن مسعود) کی قرات کے مطابق پڑھے۔“ علقمہ کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہ روایت شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، میرا گمان یہ ہے کہ ان کے نزدیک علقمہ بن قیس کا سیدنا عمر سے سماع ثابت نہیں ہے، واللہ اعلم۔ اور اس کی ایک مفصل شاہد روایت سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 2930]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، ابن أبي دارم» [ترقيم الرساله 2930] [ترقيم الشركة 2912]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح