☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2932
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2932
حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثقفي، حدثنا الحسن بن المثنَّى بن معاذ بن معاذ، حدثنا أَبي، حدثنا أَبي (3) ، حدثنا عبد الله بن عَوْن، حدثني عمر بن قيس، عن أبي مَيْسَرة عَمرو بن شُرَحْبيل قال: أَتى عليَّ رجل وأنا أصلِّي فقال: ثَكِلَتْك أمُّك، ألا أَراكَ تصلِّي وقد أُمِرَ بكتاب الله أن يُمزَّقَ كلَّ مُمَزَّق، قال: فتجوَّزتُ في صلاتي، وكنت [لا] أُحبَسُ (1) ، فدخلتُ الدارَ ولم أُحبَسْ، ورَقِيتُ ولم أُحبَسْ، فإذا أنا بالأشعريِّ، وحذيفةُ وابنُ مسعود يَتقاوَلانِ، وحذيفةُ يقول لابن مسعود: ادفَعْ إليهم هذا المصحفَ، قال: واللهِ لا أدفَعُه، أقرأَني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بِضعًا وسبعين سورةً، ثم أَدفَعُه إليهم، والله لا أدفَعُه إليهم (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2896 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ابو میسرہ عمرو بن شرحبیل رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص میرے پاس آیا جبکہ میں نماز پڑھ رہا تھا اور اس نے کہا: تمہاری ماں تمہیں روئے! کیا میں تمہیں دیکھ نہیں رہا کہ تم نماز پڑھ رہے ہو حالانکہ کتاب اللہ کے بارے میں حکم دیا گیا ہے کہ اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنی نماز مختصر کی اور میں (نماز کے بعد) کہیں رکا نہیں، میں گھر میں داخل ہوا اور سیدھا اوپر چڑھ گیا، وہاں میں نے دیکھا کہ ابو موسیٰ اشعری، حذیفہ اور ابن مسعود رضی اللہ عنہم ایک دوسرے سے تکرار کر رہے تھے، حذیفہ رضی اللہ عنہ ابن مسعود سے کہہ رہے تھے: آپ اپنا یہ مصحف ان کے حوالے کر دیں، ابن مسعود نے کہا: اللہ کی قسم! میں اسے ہرگز حوالے نہیں کروں گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ستر سے زائد سورتیں پڑھائی ہیں، پھر میں اسے ان کے حوالے کر دوں؟ اللہ کی قسم! میں اسے ان کے حوالے نہیں کروں گا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 2932]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، عمر بن قيس: هو الماصر أبو الصبّاح الكوفي.» [ترقيم الرساله 2932] [ترقيم الشركة 2914] [ترقيم العلميه 2896]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (2931) Back to Bab Next Hadith → (2933)