☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فتحِ مکہ کے دن لوگوں کو امان دینے کا ذکر، سوائے چار آدمیوں کے۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← خریدوفروخت کا بیان← فتحِ مکہ کے دن لوگوں کو امان دینے کا ذکر، سوائے چار آدمیوں کے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2360 مستدرک الحاکم
ما حدثنا أبو أحمد محمد بن محمد بن إسحاق العَدْل الصفّار، حدثنا أحمد بن محمد بن نَصْر، حدثنا عمرو بن طلحة القَنّاد، حدثنا أسباطُ بن نَصْر، عن السُّدِّي، عن مُصعب بن سَعْد، عن أبيه، قال: لما كان يومُ فتحِ مكةَ أَمَّنَ رسولُ اللهِ صلى الله عليه و آله وسلم الناسَ إِلَّا أربعةَ نَفَرٍ وامرأتين، وقال:"اقتُلُوهم وإن وجدتموهم مُتعلِّقين بأستارِ الكعبة"؛ عِكْرمةُ بن أبي جهل، وعبدُ الله بن خَطَلٍ، ومِقْيَسُ بن صُبَابة، وعبد الله بن سَعْد بن أبي سَرْحٍ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2329 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چار مردوں اور دو عورتوں کے علاوہ سب لوگوں کو امان دے دی اور (ان کے بارے میں) فرمایا: ”انہیں قتل کر دو اگرچہ تم انہیں کعبہ کے پردوں سے لٹکا ہوا ہی کیوں نہ پاؤ“، (وہ چار یہ تھے:) عکرمہ بن ابی جہل، عبداللہ بن خطل، مقیس بن صبابہ اور عبداللہ بن سعد بن ابی سرح۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2360]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، السُّدِّي» [ترقيم الرساله 2360] [ترقيم الشركة 2342] [ترقيم العلميه 2329]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن