☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس شخص کی مذمت جس نے نبی ﷺ پر درود نہ بھیجا۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← دعا ، تکبیر وتہلیل اور تسبیح وذکر کا بیان← اس شخص کی مذمت جس نے نبی ﷺ پر درود نہ بھیجا۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2038 مستدرک الحاکم
أخبرنا جعفر بن هارون النَّحْوي ببغداد، حدثنا إسحاق بن صَدَقة بن صَبِيح، حدثنا خالد بن مَخلَد القَطَواني، حدثنا سليمان بن بلال، حدثنا عُمارة بن غَزِيّة، قال: سمعتُ عبدَ الله بن علي بن الحُسين يُحدِّث عن أبيه، عن جدِّه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إِنَّ البَخِيلَ من ذُكرتُ عنده فلم يُصَلِّ عَلَيَّ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ عن أبي هريرة:
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا علی بن حسین اپنے والد (سیدنا حسین رضی اللہ عنہ) اور وہ اپنے دادا (سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”حقیقت میں بخیل وہ شخص ہے جس کے پاس میرا تذکرہ کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کا ایک شاہد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2038]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف إسحاق بن صدقة، لكنه متابع.» [ترقيم الرساله 2038] [ترقيم الشركة 2022]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 2039 مستدرک الحاکم
حدَّثَناهُ أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو المُثنّى، حدثنا مُسدّد، حدثنا بشر بن المُفضَّل، حدثنا عبد الرحمن بن إسحاق، عن سعيدٍ المَقبُري، عن أبي هريرة، قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"رَغِمَ أنْفُ رجلٍ ذُكرتُ عنده فلم يُصَلِّ عَليَّ" (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2039]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذ إسناد حسن من أجل عبد الرحمن بن إسحاق» [ترقيم الرساله 2039] [ترقيم الشركة 2023]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح