☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دعا نازل ہونے والی اور نہ نازل ہونے والی دونوں مصیبتوں میں فائدہ دیتی ہے۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← دعا ، تکبیر وتہلیل اور تسبیح وذکر کا بیان← دعا نازل ہونے والی اور نہ نازل ہونے والی دونوں مصیبتوں میں فائدہ دیتی ہے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1834 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو مسلم، حدثنا عبد الله بن عبد الوهاب الحَجَبي، حدثنا زكريا بن منظور، شيخٌ من الأنصار، قال: أخبرني عطَّاف بن خالد، عن هشام بن عُروة، عن أبيه، عن عائشةَ قالت: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يُغْني حَذَرٌ من قَدَر، والدعاءُ ينفعُ مما نَزَلَ وممّا لم يَنزِل، وإنَّ البلاء لَيَنزلُ فيَتَلقَّاهُ الدعاءُ فيَعتَلِجانِ إلى يوم القيامة" (3)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تقدیر کے سامنے احتیاط کچھ کام نہیں آتی، جبکہ دعا ان مصیبتوں میں بھی نفع دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہیں اور ان میں بھی جو ابھی نازل نہیں ہوئیں، اور بے شک جب بلا (آفت) نازل ہوتی ہے تو دعا اس کا سامنا کرتی ہے اور پھر وہ دونوں قیامت کے دن تک ایک دوسرے سے گتھم گتھا رہتے ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1834]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف زكريا بن منظور، وهو زكريا بن يحيى بن منظور المدني، نسب إلى جده. أبو مسلم: هو إبراهيم بن عبد الله الكشي.» [ترقيم الرساله 1834] [ترقيم الشركة 1819]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
الحكم: حسن لغيره