☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اللہ کے نزدیک بہترین ساتھی وہ ہے جو اپنے ساتھی کے حق میں بہتر ہو۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← حج کا بیان← اللہ کے نزدیک بہترین ساتھی وہ ہے جو اپنے ساتھی کے حق میں بہتر ہو۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1637 مستدرک الحاکم
أخبرنا بكر بن محمد الصَّيرَفي، حدثنا عبد الصمد بن الفَضْل، حدثنا عبد الله بن يزيد المُقرئ، أخبرنا حَيْوَةُ بن شُرَيح، أخبرني شُرَحْبيل بن شَرِيك، عن أبي عبد الرحمن الحُبُليّ، عن عبد الله بن عمرو عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"خيرُ الأصحاب عند الله خيرُهم لصاحبِه، وخيرُ الجيران عند الله خيرُهم لجارِه" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک بہترین ساتھی وہ ہے جو اپنے ساتھی کے حق میں سب سے اچھا ہو، اور اللہ کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے لیے سب سے بہتر اور خیر خواہ ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1637]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، من أجل شرحبيل بن شريك، فهو صدوق لا بأس به. أبو عبد الرحمن الحبلي: هو عبد الله بن يزيد المعافري.» [ترقيم الرساله 1637] [ترقيم الشركة 1626]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
الحكم: إسناده قوي