☽ 2 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رُخْصَةُ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ
المستدرك على الصحيحين
الكتب← المستدرك على الصحيحين← كِتَابُ الصَّوْمِ← رُخْصَةُ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 1581 المستدرك على الصحيحين
كما حدَّثَناه أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفَّار، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى البِرْتي، حدثنا أبو مَعمَر، حدثنا عبد الوارث، عن أيوب، عن عِكرمة، عن ابن عباس: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم احتَجَمَ وهو صائم (2) . فاسمع الآن كلامَ إمام أهل الحديث في عصره بلا مدافَعَة على هذا الحديث، لتستدلَّ به على أرشد الصواب.
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس حال میں پچھنے لگوائے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روزے سے تھے۔ اب اس حدیث کے متعلق اپنے زمانے کے بے مثال اور مستند امامِ اہل حدیث کا کلام ملاحظہ کریں تاکہ آپ اس معاملے میں درست ترین بات تک پہنچ سکیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 1581]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو معمر: هو عبد الله بن عمرو المنقري، وعبد الوارث: هو ابن سعيد العنبري، وأيوب: هو ابن أبي تميمة السختياني، وعكرمة: هو مولى ابن عباس.» [ترقيم الرساله 1581] [ترقيم الشركة 1571]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حديث رقم: 1582 المستدرك على الصحيحين
سمعتُ أبا بكر بن جعفر المزكِّي يقول: سمعتُ أبا بكر محمدَ بن إسحاق بن خُزيمةَ يقول: قد ثبتت الأخبار عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"أفطَرَ الحاجِمُ والمحجوم"، فقال بعضُ من خالَفَنا في هذه المسألة: إنَّ الحِجامة لا تُفطِّر الصائم، واحتجَّ بأنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم احتَجَم وهو صائمٌ مُحرِم، وهذا الخبر غير دالٍّ على أنَّ الحجامة لا تُفطِّر الصائم، لأنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم إنما احتَجَم وهو صائمٌ محرمٌ في سفرٍ لا في حَضَر، لأنه لم يكن قطُّ مُحرِمًا مقيمًا ببلده، إنما كان مُحرِمًا وهو مسافر، والمسافر (1) وإن كان ناويًا للصوم وقد مضى عليه بعضُ النهار وهو صائمٌ (2) الأكلُ والشربُ، وإن كان الأكلُ والشربُ يفطِّرانه، لا كما توهَّم بعضُ العلماء أنَّ المسافر إذا دَخَلَ في الصوم لم يكن له أن يُفطِر إلى أن يُتمَّ صومَه ذلك اليومَ الذي دَخَلَ فيه، فإذا كان له أن يأكلَ ويشربَ وقد دخل في الصَّوم ونواهُ ومضى بعضُ النهار وهو صائمٌ، جاز له أن يَحتجِم وهو مسافرٌ في بعض نهار الصوم، وإن كانت الحِجامة تفطِّره.
الترجمة: طلحہ بابر
میں نے ابوبکر بن جعفر مزکی کو کہتے سنا کہ میں نے ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ کو یہ فرماتے سنا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ احادیث پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا“، تو اس مسئلے میں ہمارے بعض مخالفین نے یہ موقف اپنایا کہ حجامت (پچھنے لگوانے) سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور انہوں نے اس حدیث سے دلیل لی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے احرام اور روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے تھے، حالانکہ یہ خبر اس بات کی قطعی دلیل نہیں ہے کہ حجامت سے روزہ نہیں ٹوٹتا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے احرام اور روزے کی حالت میں حجامت سفر کے دوران کروائی تھی نہ کہ اقامت کی حالت میں، چونکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کبھی بھی اپنے شہر میں مقیم رہ کر محرم نہیں ہوئے بلکہ ہمیشہ سفر کی حالت ہی میں محرم ہوتے تھے، اور مسافر اگرچہ روزے کی نیت کر لے اور دن کا کچھ حصہ روزے کی حالت میں گزار چکا ہو، تب بھی اسے کھانے پینے کی اجازت ہوتی ہے، جیسا کہ بعض علماء کا یہ گمان درست نہیں ہے کہ مسافر اگر ایک بار روزہ شروع کر دے تو اسے اس دن کا روزہ ہر صورت پورا کرنا ضروری ہے، لہٰذا جب مسافر کے لیے سفر کی رخصت کی بنا پر کھانا پینا جائز ہے حالانکہ وہ روزے کی نیت کر چکا ہوتا ہے، تو اس کے لیے سفر کے دوران دن کے کسی حصے میں حجامت کروانا بھی جائز ہے اگرچہ اس حجامت سے اس کا روزہ ٹوٹ رہا ہو۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 1582]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1582]
حديث رقم: 1583 المستدرك على الصحيحين
حدثنا أحمد بن كامل القاضي، حدثنا محمد بن سعد العَوْفي، حدثنا رَوْح بن عُبادةَ. وحدثنا علي بن عيسى، حدثنا أحمد بن النَّضْر بن عبد الوهاب. وحدثنا أبو الوليد الفقيه، حدثنا الحسن بن سفيان. وأخبرني أبو عليٍّ الحافظ، أخبرنا أبو يعلى؛ قالوا: حدثنا أبو خَيثَمة زُهير بن حرب، حدثنا رَوْح بن عُبادةَ، عن سعيد بن أبي عَرُوبةَ، عن مَطَر الورَّاق، عن بكر بن عبد الله المُزَني، عن أبي رافع قال: دخَلْنا على أبي موسى وهو يَحتجِمُ بعد المغرب، فقلت: ألا احتَجَمتَ نهارًا؟ فقال: تأمرُني أن أُهريقَ دمي وأنا صائم؟! سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أفطَرَ الحاجمُ والمحجوم" (3)
الترجمة: طلحہ بابر
ابو رافع بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو وہ مغرب کے بعد پچھنے لگوا رہے تھے، میں نے عرض کیا: ”آپ نے یہ کام دن کے وقت کیوں نہ کیا؟“ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم مجھے یہ کہتے ہو کہ میں روزے کی حالت میں اپنا خون بہاؤں؟! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“
میں نے ابوعلی حافظ کو کہتے سنا کہ میں نے عبدان اہوازی سے پوچھا: کیا یہ بات درست ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے عباس عنبری سے سنا کہ علی بن مدینی فرماتے تھے کہ ابوموسیٰ سے مروی ابو رافع کی یہ حدیث صحیح ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“ یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس باب میں صحابہ کی ایک جماعت سے ایسی معتبر اسانید مروی ہیں جن کی تفصیل یہاں طویل ہو جائے گی۔
میں نے ابوالحسن احمد بن محمد عنزی کو کہتے سنا کہ عثمان بن سعید دارمی فرماتے تھے کہ میرے نزدیک ثوبان اور شداد بن اوس کی حدیث ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا“ صحیح ثابت ہے اور میں اسی کے مطابق فتویٰ دیتا ہوں، اور میں نے امام احمد بن حنبل کو بھی اسی کا قائل پایا کہ ان کے نزدیک بھی ثوبان اور شداد کی روایات صحیح ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 1583]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل مطر بن طهمان الوراق، وأما محمد بن سعد العوفي - وإن لينه بعضهم - فهو متابع، لكن قد اختُلف في رفعه ووقفه كما سيأتي. أبو الوليد الفقيه: اسمه حسان بن محمد، وأبو علي الحافظ: اسمه الحسين بن علي، وأبو يعلى: هو أحمد بن علي بن المثنى الحافظ ...» [ترقيم الرساله 1583] [ترقيم الشركة 1572]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن