حدثنا أحمد بن كامل القاضي، حدثنا محمد بن سعد العَوْفي، حدثنا رَوْح بن عُبادةَ. وحدثنا علي بن عيسى، حدثنا أحمد بن النَّضْر بن عبد الوهاب. وحدثنا أبو الوليد الفقيه، حدثنا الحسن بن سفيان. وأخبرني أبو عليٍّ الحافظ، أخبرنا أبو يعلى؛ قالوا: حدثنا أبو خَيثَمة زُهير بن حرب، حدثنا رَوْح بن عُبادةَ، عن سعيد بن أبي عَرُوبةَ، عن مَطَر الورَّاق، عن بكر بن عبد الله المُزَني، عن أبي رافع قال: دخَلْنا على أبي موسى وهو يَحتجِمُ بعد المغرب، فقلت: ألا احتَجَمتَ نهارًا؟ فقال: تأمرُني أن أُهريقَ دمي وأنا صائم؟! سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أفطَرَ الحاجمُ والمحجوم" (3)
Translation: طلحہ بابر
ابو رافع بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو وہ مغرب کے بعد پچھنے لگوا رہے تھے، میں نے عرض کیا: ”آپ نے یہ کام دن کے وقت کیوں نہ کیا؟“ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم مجھے یہ کہتے ہو کہ میں روزے کی حالت میں اپنا خون بہاؤں؟! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“
میں نے ابوعلی حافظ کو کہتے سنا کہ میں نے عبدان اہوازی سے پوچھا: کیا یہ بات درست ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے عباس عنبری سے سنا کہ علی بن مدینی فرماتے تھے کہ ابوموسیٰ سے مروی ابو رافع کی یہ حدیث صحیح ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“ یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس باب میں صحابہ کی ایک جماعت سے ایسی معتبر اسانید مروی ہیں جن کی تفصیل یہاں طویل ہو جائے گی۔
میں نے ابوالحسن احمد بن محمد عنزی کو کہتے سنا کہ عثمان بن سعید دارمی فرماتے تھے کہ میرے نزدیک ثوبان اور شداد بن اوس کی حدیث ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا“ صحیح ثابت ہے اور میں اسی کے مطابق فتویٰ دیتا ہوں، اور میں نے امام احمد بن حنبل کو بھی اسی کا قائل پایا کہ ان کے نزدیک بھی ثوبان اور شداد کی روایات صحیح ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 1583]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل مطر بن طهمان الوراق، وأما محمد بن سعد العوفي - وإن لينه بعضهم - فهو متابع، لكن قد اختُلف في رفعه ووقفه كما سيأتي. أبو الوليد الفقيه: اسمه حسان بن محمد، وأبو علي الحافظ: اسمه الحسين بن علي، وأبو يعلى: هو أحمد بن علي بن المثنى الحافظ ...» [ترقيم الرساله 1583] [ترقيم الشركة 1572]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن