☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اسْتِثْنَاءُ النِّيَاحَةِ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← نماز جنازہ کا بیان← اسْتِثْنَاءُ النِّيَاحَةِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 1430 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا أبو الفضل محمد بن إبراهيم المزكِّي، حدثنا جعفر بن محمد بن الحسين (3) ، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا أبو معاوية، حدثنا عاصم بن سليمان، عن حَفْصة بنت سِيرين، عن أُم عَطيَّة قالت: لما نزلَتْ: ﴿إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ﴾ إلى قوله: ﴿وَلَا يَعْصِينَكَ﴾ [الممتحنة: 12] ، كانت منه النِّياحةُ، فقلت: يا رسول الله، إلّا آلَ فلان، فإنهم كانوا أسعَدُوني في الجاهلية، فلا بدَّ لي من أن أُسعِدَهم، فقال:"إلّا آلَ فلان" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ﴾ [سورہ ممتحنہ: 12] ”جب آپ کے پاس مومن عورتیں بیعت کے لیے آئیں“ یہاں تک کہ اللہ کا یہ فرمان ﴿وَلَا يَعْصِينَكَ﴾ ”اور وہ آپ کی نافرمانی نہ کریں“، تو اس بیعت کی شرائط میں بین نہ کرنا بھی شامل تھا، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! فلاں خاندان کے سوا (اجازت دے دیں)، کیونکہ انہوں نے جاہلیت کے زمانے میں (میرے غم میں رو کر) میرا ساتھ دیا تھا، تو میرے لیے ضروری ہے کہ میں بھی ان کا بدلہ اتاروں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”فلاں خاندان کے سوا (یعنی تمہیں ان کے ہاں جانے کی اجازت ہے)۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1430]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، لكن انفرد عاصم بن سليمان - وهو الأحول - بالتصريح بإذنه صلى الله عليه و آله وسلم لها بالنياحة، وبقوله: "إلّا آل فلان"، وبذلك أعله البيهقي في "السنن الكبرى" 4/ 62 فقال: كذلك رواه عاصم بن سليمان الأحول عن حفصة بنت سيرين، ولا أدري هل حفظ ما روى من الإذن في الإسعاد أم ...» [ترقيم الرساله 1430] [ترقيم الشركة 1418]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 1431 Mustadrak al-Hakim
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا سعيد بن عثمان التَّنُوخي، حدثنا بِشْر بن بكر، عن الأوزاعي، حدثني إسماعيل بن عبيد الله، قال: حدثتني كَرِيمةُ المُزَنيَّة، قالت: سمعتُ أبا هريرة وهو في بيت أُم الدَّرداء يقول: قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ثلاثةٌ من الكفر بالله: شَقُّ الجَيب، والنِّياحةُ، والطَّعْنُ فِي النَّسَب" (1) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کے ساتھ کفر (کے کاموں) میں سے تین چیزیں یہ ہیں: گریبان پھاڑنا، میت پر بین کرنا اور کسی کے نسب پر طعنہ زنی کرنا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1431]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف سعيد بن عثمان التنوخي، لكنه قد توبع، وكريمة المزنية - وهي بنت الحسحاس - ذكرها ابن حبان في "الثقات"، وكانت من صواحب أبي الدرداء، وباقي رجاله ثقات.» [ترقيم الرساله 1431] [ترقيم الشركة 1419]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح