☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نمازِ کسوف کے احکام کی کتاب۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← سورج گرہن کی نماز← نمازِ کسوف کے احکام کی کتاب۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1243 مستدرک الحاکم
أخبرني أبو قُتيبة سَلْم بن الفضل الأَدَمي بمكة، حدثنا أبو شعيب الحرَّاني، حدثنا علي بن عبد الله المَدِيني، حدثنا سالم بن نوح العطّار، حدثنا سعيد بن إياس الجُريري، عن حيَّان بن عُمَير، عن عبد الرحمن بن سَمُرة قال: بينما أنا أَرمي أسهُمًا إذِ انكسفت الشمس، فنَبذتُها وانطلقتُ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فانتهيتُ إليه وهو قائمٌ رافعٌ يديه يُسبِّح ويُكبِّر ويَحمَد ربَّه ويدعو، حتى انجلَتْ، وقرأ سورتين في ركعتين (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
حیان بن عمیر، سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: اسی دوران کہ میں تیر اندازی کر رہا تھا، اچانک سورج گرہن لگ گیا، تو میں نے تیروں کو پھینک دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف چل پڑا، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو کر اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے اللہ کی تسبیح، تکبیر، حمد اور دعا میں مشغول تھے، یہاں تک کہ گرہن ختم ہو گیا، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو رکعتوں میں دو سورتیں تلاوت فرمائیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْكُسُوفِ/حدیث: 1243]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، سعيد بن إياس الجريري وإن كان قد اختلط، إلّا أنه قد روى هذا الحديث عنه غير واحد ممن سمع منه قبل الاختلاط، كإسماعيل ابن علية ووهيب بن خالد وغيرهما- أبو شعيب الحراني: هو عبد الله بن الحسن-» [ترقيم الرساله 1243] [ترقيم الشركة 1232]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1244 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا حُمَيد بن عيَّاش الرَّمْلي، حدثنا مُؤمَّل بن إسماعيل، حدثنا سفيان، عن يعلى بن عطاء، عن أبيه، عن عبد الله بن عمرو. وعن عطاء بن السائب، عن أبيه، عن عبد الله بن عمرو قال: انكسفت الشمسُ على عهد رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقام رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فأطال القيامَ حتى قيل: لا يَرْكع، ثم رَكَع، فأطال الرُّكوع حتى قيل: لا يَرفَع، ثم رَفَع رأسه، فأطال القيام حتى قيل: لا يَرْكع، ثم رَكَع، فأطال الرُّكوع حتى قيل: لا يَرفَع، ثم رَفَعَ رأسه، فأطال القيام حتى قيل: لا يَسجُد. وذَكَر باقي الحديث (2) . حديث الثوري عن يعلى بن عطاء غريبٌ صحيح، فقد احتجَّ الشيخان بمؤمَّل بن إسماعيل، ولم يُخرجاه، فأما عطاء بن السائب فإنهما لم يخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
یعلیٰ بن عطاء اپنے والد سے اور وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں۔ اور عطاء بن سائب اپنے والد سے اور وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے اور اس قدر طویل قیام کیا کہ کہا جانے لگا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع نہیں کریں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع کیا اور اس قدر طویل رکوع کیا کہ کہا جانے لگا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سر نہیں اٹھائیں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سر اٹھایا اور اس قدر طویل قیام کیا کہ کہا جانے لگا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع نہیں کریں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع کیا اور اس قدر طویل رکوع کیا کہ کہا جانے لگا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سر نہیں اٹھائیں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سر اٹھایا اور اس قدر طویل قیام کیا کہ کہا جانے لگا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدہ نہیں کریں گے۔ (اور بقیہ حدیث ذکر کی)۔
یعلیٰ بن عطاء سے (سفیان) ثوری کی حدیث غریب صحیح ہے، اور شیخین نے مؤمل بن اسماعیل سے حجت پکڑی ہے لیکن اسے روایت نہیں کیا، اور جہاں تک عطاء بن سائب کا تعلق ہے تو انہوں نے انہیں روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْكُسُوفِ/حدیث: 1244]
تخریج الحدیث
«صحيح بطرقه وشواهده، وهذا إسناد حسن من جهة عطاء بن السائب، من أجل مؤمل بن إسماعيل، لكنه قد توبع، وعطاء بن السائب سماع سفيان - وهو الثوري - منه قبل الاختلاط- أما، من جهة يعلى بن عطاء فضعيف، لجهالة حال عطاء العامري، والد يعلى بن عطاء، فلم يرو عنه ...» [ترقيم الرساله 1244] [ترقيم الشركة 1233]
الحكم على الحديث
صحيح بطرقه وشواهده
الحكم: صحيح بطرقه وشواهده