☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1244
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1244
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا حُمَيد بن عيَّاش الرَّمْلي، حدثنا مُؤمَّل بن إسماعيل، حدثنا سفيان، عن يعلى بن عطاء، عن أبيه، عن عبد الله بن عمرو. وعن عطاء بن السائب، عن أبيه، عن عبد الله بن عمرو قال: انكسفت الشمسُ على عهد رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقام رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فأطال القيامَ حتى قيل: لا يَرْكع، ثم رَكَع، فأطال الرُّكوع حتى قيل: لا يَرفَع، ثم رَفَع رأسه، فأطال القيام حتى قيل: لا يَرْكع، ثم رَكَع، فأطال الرُّكوع حتى قيل: لا يَرفَع، ثم رَفَعَ رأسه، فأطال القيام حتى قيل: لا يَسجُد. وذَكَر باقي الحديث (2) . حديث الثوري عن يعلى بن عطاء غريبٌ صحيح، فقد احتجَّ الشيخان بمؤمَّل بن إسماعيل، ولم يُخرجاه، فأما عطاء بن السائب فإنهما لم يخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
یعلیٰ بن عطاء اپنے والد سے اور وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں۔ اور عطاء بن سائب اپنے والد سے اور وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے اور اس قدر طویل قیام کیا کہ کہا جانے لگا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع نہیں کریں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع کیا اور اس قدر طویل رکوع کیا کہ کہا جانے لگا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سر نہیں اٹھائیں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سر اٹھایا اور اس قدر طویل قیام کیا کہ کہا جانے لگا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع نہیں کریں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع کیا اور اس قدر طویل رکوع کیا کہ کہا جانے لگا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سر نہیں اٹھائیں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سر اٹھایا اور اس قدر طویل قیام کیا کہ کہا جانے لگا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدہ نہیں کریں گے۔ (اور بقیہ حدیث ذکر کی)۔
یعلیٰ بن عطاء سے (سفیان) ثوری کی حدیث غریب صحیح ہے، اور شیخین نے مؤمل بن اسماعیل سے حجت پکڑی ہے لیکن اسے روایت نہیں کیا، اور جہاں تک عطاء بن سائب کا تعلق ہے تو انہوں نے انہیں روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْكُسُوفِ/حدیث: 1244]
تخریج الحدیث
«صحيح بطرقه وشواهده، وهذا إسناد حسن من جهة عطاء بن السائب، من أجل مؤمل بن إسماعيل، لكنه قد توبع، وعطاء بن السائب سماع سفيان - وهو الثوري - منه قبل الاختلاط- أما، من جهة يعلى بن عطاء فضعيف، لجهالة حال عطاء العامري، والد يعلى بن عطاء، فلم يرو عنه ...» [ترقيم الرساله 1244] [ترقيم الشركة 1233]
الحكم على الحديث
صحيح بطرقه وشواهده
Grade: صحيح بطرقه وشواهده
← Previous Hadith (1243) Back to Bab Next Hadith → (1245)