أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، عن ابن عَجْلان، عن عِياض بن عبد الله بن سعد بن أبي سَرْح: أنَّ أبا سعيدٍ الخدري دخل يوم الجمعة ومروانُ بن الحكم يخطُبُ، فقام يصلي، فجاء الأحراس ليُجلِسوه فأبى حتى صلَّى، فلما انصَرَفَ مروان أتيناه فقلنا له: يرحمُكَ الله، إن كادوا ليَفعَلون بك، قال: ما كنتُ أتركُها بعد شيءٍ رأيتُه من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثم ذَكَرَ رجلًا جاء يومَ الجمعة ورسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، يَخطُب، ثم جاء يومَ الجمعة الأخرى ورسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يَخطُب، فأَمَرَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم الناسَ أن يتصدَّقوا، فألقى الرجلُ أحدَ ثوبيه، فصلَّى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثم زَجَرَه وقال:"خُذْ ثوبَك". ثم قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنَّ هذا دخلَ في هيئةٍ بَذَّة، فأمرتُ الناسَ أن يتصدَّقوا، فألقَى هذا أحدَ ثَوبَيه"، ثم أمره رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم أن يُصلّيَ ركعتين (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، وهو شاهدٌ للحديث الذي قبله. وله شاهدٌ آخر على شرط مسلم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1054 - على شرط مسلم
الترجمة: طلحہ بابر
عیاض بن عبداللہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوئے جبکہ مروان بن حکم خطبہ دے رہا تھا، وہ (تحیۃ المسجد) پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو سپاہی انہیں بٹھانے کے لیے آئے لیکن انہوں نے انکار کر دیا یہاں تک کہ نماز پڑھ لی، جب مروان فارغ ہو کر مڑا تو ہم ان کے پاس آئے اور عرض کیا: اللہ آپ پر رحم کرے، وہ تو آپ کے ساتھ (سختی) کرنے ہی والے تھے، انہوں نے فرمایا: میں اسے (ان دو رکعتوں کو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایک عمل دیکھنے کے بعد ہرگز نہیں چھوڑ سکتا تھا، پھر انہوں نے ایک شخص کا ذکر کیا جو جمعہ کے دن آیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، پھر وہ اگلے جمعہ کو بھی آیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو صدقہ کرنے کا حکم دیا، اس شخص نے اپنے دو کپڑوں میں سے ایک پھینک دیا (صدقہ کر دیا)، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز پڑھائی، پھر اسے ڈانٹا اور فرمایا: ”اپنا کپڑا اٹھا لو“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شخص انتہائی خستہ حال میں داخل ہوا تھا تو میں نے لوگوں کو صدقہ کا حکم دیا تو اس نے اپنے دو کپڑوں میں سے ایک دے دیا“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور یہ پچھلی حدیث کا شاہد ہے، اس کا ایک اور شاہد بھی امام مسلم کی شرط پر موجود ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1066]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، من أجل ابن عجلان: وهو محمد» [ترقيم الرساله 1066] [ترقيم الشركة 1058] [ترقيم العلميه 1054]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
الحكم: إسناده قوي