☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1069
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1069
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا حامد بن محمود (2) المقرئ، حدثنا عبد الرحمن بن عبد الله بن سَعْد الدَّشْتَكيّ، حدثنا عمرو بن أبي قيس، عن سِمَاك بن حرب، عن جابر بن سَمُرة السُّوائي قال: مَن حدَّثك أَنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان يخطُب على المنبر جالسًا فكذِّبْه، فأنا شهدتُه كان يخطُب قائمًا، ثم يجلس، ثم يقوم فيخطُب خطبةً أخرى، قال: قلت كيف كانت خُطبتُه؟ قال: كلامٌ يَعِظُ به الناس ويقرأ آياتٍ من كتاب الله، ثم ينزل، وكانت قصدًا -يعني خطبته- وكانت صلاتُه قصدًا بنحو: ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا﴾، ﴿وَالسَّمَاءِ والطَّارِقِ﴾، إلّا صلاةَ الغداة وصلاةَ الظهر، كان يؤذِّن بلالٌ حيث تَدْحَضُ الشمس، فإن جاء رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أقامَ وإلّا سَكَتَ حتى يخرج، والعصرُ نحوًا مما تصلُّون، والمغربُ نحوًا ممّا تصلُّون، والعشاء الآخرة يؤخِّرُها عن صلاتِكم قليلًا (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما خرَّج لفظتين مختصرتين من حديث أبي الأحْوَص عن سِمَاك:"كان يَخطُبُ خُطبتَين بينهما جَلْسة (1) ، وكانت صلاتُه قصدًا" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1057 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن سمرہ سوائی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص تم سے یہ کہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے تو اسے جھٹلا دو، کیونکہ میں گواہ ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے، پھر بیٹھتے تھے، پھر دوبارہ کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ دیتے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا خطبہ کیسا ہوتا تھا؟ انہوں نے کہا: وہ ایسی گفتگو ہوتی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کو نصیحت کرتے اور اللہ کی کتاب کی آیات پڑھتے تھے، پھر منبر سے اترتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا خطبہ اور نماز دونوں میانہ روی پر مبنی ہوتے تھے، نماز میں آپ ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا﴾ اور ﴿وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ﴾ جیسی سورتیں پڑھتے تھے سوائے فجر اور ظہر کی نماز کے۔ (سیدنا) بلال رضی اللہ عنہ اس وقت اذان دیتے جب سورج ڈھل جاتا، پھر اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لے آتے تو وہ اقامت کہتے ورنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آنے تک خاموش رہتے۔ عصر اور مغرب کی نماز تم لوگوں کی نماز کی طرح ہی ہوتی تھی، البتہ عشاء کی نماز کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمہاری نماز سے تھوڑا تاخیر سے پڑھتے تھے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اس تفصیل کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، انہوں نے سماک سے ابواحوص کی روایت سے صرف دو مختصر جملے نقل کیے ہیں کہ: ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو خطبے دیتے تھے جن کے درمیان بیٹھتے تھے“ اور ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز میانہ ہوتی تھی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1069]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل سماك بن حرب» [ترقيم الرساله 1069] [ترقيم الشركة 1061] [ترقيم العلميه 1057]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (1068) Back to Bab Next Hadith → (1070)