☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص مؤذن کی آواز سن کر کہے: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← نماز کا بیان← جو شخص مؤذن کی آواز سن کر کہے: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 739 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا أبو عبد الله العَبْدي. وحدثنا أبو الوليد حسان بن محمد، حدثنا الحسن بن سفيان ومحمد بن نُعيم قالوا: حدثنا قُتيبة، حدثنا الليث بن سعد، عن الحَكَم بن عبد الله بن قيس المَدِيني، عن عامر بن سعد، عن سعد بن أبي وقَّاص، عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"مَن قال حين سمع المؤذِّن: وأنا أشهدُ أن لا إله إلّا اللهُ وحدَه لا شريك له، وأنَّ محمدًا عبده ورسولُه، رَضِيتُ بالله ربًّا، وبمحمدٍ نبيًّا، وبالإسلام دينًا، غُفِرَ له ذنبه" (2) . صحيح ولم يُخرجاه، والحكم بن عبد الله: هو أخو محمد بن عبد الله بن قيس بن مَخرَمة القرشي، وفي الثَّبَت فوقَ علي بن عيَّاش الحمصي.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 728 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مؤذن کی آواز سن کر یہ کہے: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں؛ میں اللہ کے رب ہونے، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نبی ہونے اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوں، تو اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
یہ حدیث صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ/حدیث: 739]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 739] [ترقيم الشركة 733] [ترقيم العلميه 728]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 740 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا عفَّان. وحدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أحمد بن عمرو بن حفص، حدثنا عبد الواحد بن غِيَاث؛ قالا: حدثنا حمَّاد بن سَلَمة، عن محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا سمع أحدُكم النِّداء والإناءُ على يدِه، فلا يَضَعْه حتى يقضيَ حاجَتَه منه". وفي حديث أبي بكر بن إسحاق: قال: وحدثنا حمَّاد، عن عمَّار بن أبي عمَّار، عن أبي هريرة بمثله (1) .
هذا حديث [صحيح] (2) على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 729 - على شرط مسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی (سحری کی) اذان سنے اور (پانی یا کھانے کا) برتن اس کے ہاتھ میں ہو، تو اسے اس وقت تک نہ رکھے جب تک اپنی ضرورت پوری نہ کر لے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ/حدیث: 740]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وإسناده حسن من جهة محمد بن عمرو» [ترقيم الرساله 740] [ترقيم الشركة 734] [ترقيم العلميه 729]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح