☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں جوتے اتارنے کا بیان۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← طہارت کا بیان← نماز میں جوتے اتارنے کا بیان۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 491 مستدرک الحاکم
حدثنا محمد بن صالح وإبراهيم بن عِصْمة قالا: حدثنا السَّرِيُّ بن خُزَيمة، حدثنا موسى بن إسماعيل. وحدثنا أبو الوليد الفقيه، حدثنا الحسن بن سفيان، حدثنا إبراهيم بن الحجَّاج؛ قالا: حدثنا عبد الله بن المثنَّى الأنصاري، عن ثُمَامة، عن أنس: أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم لم يَخلَعْ نَعلَيه في الصلاة قطُّ إلّا مرَّةً واحدةً خلع فخَلَعَ الناسُ، فقال:"ما لكم؟" قالوا: خلعتَ فخلعنا، فقال:"إنَّ جبريلَ أخبرني أنَّ فيهما قَذَرًا - أو أذًى -" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، فقد احتجَّ بعبد الله بن المثنَّى، ولم يُخرجاه. وشاهده الحديث المشهور عن ميمون الأعور:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 486 - على شرط البخاري
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز میں اپنے جوتے کبھی نہیں اتارے سوائے ایک مرتبہ کے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جوتے اتارے تو لوگوں نے بھی اتار دیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں کیا ہوا (جوتے کیوں اتارے)؟“ انہوں نے عرض کیا: آپ نے اتارے تو ہم نے بھی اتار دیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جبرائیل علیہ السلام نے مجھے خبر دی کہ ان میں گندگی (یا اذیت دہ چیز) لگی ہوئی ہے۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے عبداللہ بن مثنیٰ سے احتجاج کیا ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس کا شاہد میمون الاعور کی مشہور حدیث ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 491]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن» [ترقيم الرساله 491] [ترقيم الشركة 487] [ترقيم العلميه 486]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
الحكم: صحيح لغيره
حدیث نمبر: 492 مستدرک الحاکم
حدَّثَناه محمد بن صالح وإبراهيم بن عِصْمة قالا: حدثنا السَّرِيُّ بن خُزَيمة. وحدثنا علي بن حَمْشاذ، حدثنا علي بن عبد العزيز؛ قالا: حدثنا أبو غسان مالك بن إسماعيل، حدثنا زهير بن معاوية، حدثنا أبو حمزة، عن إبراهيم، عن علقمة، عن ابن مسعود قال: خَلَع النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم نعلَه [وهو يصلي، فخلعَ مَن خلفَه نعالَهم، فقال:"ما حَمَلَكم على خلع نعالِكم؟" قالوا: رأيناك خلعتَ فخلعنا] فقال:"إنَّ جبريلَ أخبرني أنَّ [في أحدهما قَذَرًا، فخلعتُهما لذلك، فلا تَخلَعوا نعالَكم] (1) " (2) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز کے دوران اپنے جوتے اتار دیے تو آپ کے پیچھے موجود لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں جوتے اتارنے پر کس چیز نے ابھارا؟“ انہوں نے عرض کیا: ہم نے آپ کو اتارتے دیکھا تو ہم نے بھی اتار دیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جبرائیل نے مجھے بتایا کہ ان میں سے ایک میں گندگی لگی ہے، اس لیے میں نے انہیں اتارا، پس تم (بغیر وجہ کے) اپنے جوتے نہ اتارا کرو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 492]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وإسناده ضعيف لضعف أبي حمزة ميمون الأعور» [ترقيم الرساله 492] [ترقيم الشركة 488]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
الحكم: صحيح لغيره