حدَّثَناه محمد بن صالح وإبراهيم بن عِصْمة قالا: حدثنا السَّرِيُّ بن خُزَيمة. وحدثنا علي بن حَمْشاذ، حدثنا علي بن عبد العزيز؛ قالا: حدثنا أبو غسان مالك بن إسماعيل، حدثنا زهير بن معاوية، حدثنا أبو حمزة، عن إبراهيم، عن علقمة، عن ابن مسعود قال: خَلَع النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم نعلَه [وهو يصلي، فخلعَ مَن خلفَه نعالَهم، فقال:"ما حَمَلَكم على خلع نعالِكم؟" قالوا: رأيناك خلعتَ فخلعنا] فقال:"إنَّ جبريلَ أخبرني أنَّ [في أحدهما قَذَرًا، فخلعتُهما لذلك، فلا تَخلَعوا نعالَكم] (1) " (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز کے دوران اپنے جوتے اتار دیے تو آپ کے پیچھے موجود لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں جوتے اتارنے پر کس چیز نے ابھارا؟“ انہوں نے عرض کیا: ہم نے آپ کو اتارتے دیکھا تو ہم نے بھی اتار دیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جبرائیل نے مجھے بتایا کہ ان میں سے ایک میں گندگی لگی ہے، اس لیے میں نے انہیں اتارا، پس تم (بغیر وجہ کے) اپنے جوتے نہ اتارا کرو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 492]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وإسناده ضعيف لضعف أبي حمزة ميمون الأعور» [ترقيم الرساله 492] [ترقيم الشركة 488]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره