أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا أبو بكر محمد بن عيسى الطَّرَسُوسي، حدثنا سعيد بن أبي مريم، أخبرنا يحيى بن أيوب، حدثني عُمَارة بن غَزِيَّة قال: سمعت أبا النَّضْر يقول: سمعت عُرْوةَ بن الزُّبير يقول: قالت عائشة زوجُ النبي صلى الله عليه و آله وسلم: فَقَدتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم وكان معي على فِراشي، فَوَجَدتُه ساجدًا راصًّا عَقِبَيهِ مستقبِلًا بأطراف أصابعه القِبلَة، فسمعته يقول:"أعوذُ برِضاكَ من سَخَطِك، وبعَفْوِك من عقوبتِك، وبك منك، أُثْني عليك لا أَبْلُغُ كل ما فيك" فلما انصرف قال:"يا عائشة، أخَذَكِ شيطانُك" فقلت: أمَا لك شيطان؟ قال:"ما من آدميٍّ إلَّا له شيطانٌ" فقلت: وأنت يا رسول الله؟ قال:"وأنا، لكنِّي دَعَوتُ اللهَ عليه فأسلَمَ" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ، لا أعلمُ أحدًا ذكر ضمَّ العَقِبين في السجود غيرَ ما في هذا الحديث.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 832 - على شرطهما
Translation: طلحہ بابر
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بستر پر میرے ساتھ تھے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نہ پایا، میں نے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے کی حالت میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ایڑیاں آپس میں ملائی ہوئی تھیں اور آپ کی مبارک انگلیوں کے سرے قبلہ رخ تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ پڑھتے سنا: «أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِعَفْوِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَبِكَ مِنْكَ، أُثْنِي عَلَيْكَ لَا أَبْلُغُ كُلَّ مَا فِيكَ» "(اے اللہ!) میں تیری رضا کے ذریعے تیری ناراضگی سے، اور تیرے عفو کے ذریعے تیری سزا سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور تجھ سے تیری ہی پناہ چاہتا ہوں، میں تیری ویسی تعریف نہیں کر سکتا جیسی تو نے خود اپنی فرمائی ہے۔" جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: "اے عائشہ! تمہارا شیطان تمہارے پاس آ گیا تھا۔" میں نے عرض کیا: کیا آپ کے ساتھ شیطان نہیں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: "ہر انسان کے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے۔" میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا آپ کے ساتھ بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: "ہاں، لیکن میں نے اس کے خلاف اللہ سے دعا کی تو وہ مسلمان ہو گیا۔"
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ سجدے میں ایڑیاں ملانے کا ذکر صرف اسی روایت میں ملتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ الْإِمَامَةِ وَصَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 928]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 928] [ترقيم الشركة 838] [ترقيم العلميه 832]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن