☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 9018
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 9018
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا محمد بن عبد الرحمن الطُّفَاوي، حدثنا أيوب، عن عبد الله ابن أبي مُلَيكة: أنَّ رجلًا سأل ابن عباس عن قوله ﷿: ﴿وَإِن يَوْمَا عِندَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ﴾ [الحج: 47] ، فقال: من أنت؟ فذَكَر له أنه رجلٌ من كذا وكذا، فقال ابن عباس: فما يومٌ كان مقدارُه خمسين ألف سنةٍ؟ فقال الرجل: رَحِمَك اللهُ، إنما سألتُك لتخبرنا، فقال ابن عباس: يومانِ ذَكَرَهما اللهُ ﷿ في كتابه، الله أعلمُ بهما، نكره أن نقول في كتاب الله بغير علمٍ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه. آخر كتاب الأهوال (2) وهو آخر كتاب"الجامع الصحيح المستدرَك" تأليف الحاكم الإمام أبي عبد الله محمد بن عبد الله بن محمد بن حَمدَوَيهِ الحافظ، ﵀.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8803 - على شرط البخاري
Translation: طلحہ بابر
عبداللہ بن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ﴾ ”اور بے شک آپ کے رب کے ہاں ایک دن تمہاری گنتی کے اعتبار سے ایک ہزار سال کی طرح ہے۔“ [سورة الحج: 47] کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ”تم کون ہو؟“ اس نے بتایا کہ وہ فلاں فلاں جگہ کا آدمی ہے۔ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”پھر اس دن کا کیا حال ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے؟“ اس شخص نے عرض کی: اللہ آپ پر رحم فرمائے! میں نے تو آپ سے اس لیے پوچھا تھا تاکہ آپ ہمیں بتائیں۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ دو دن ہیں جن کا ذکر اللہ عزوجل نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے، اللہ ہی ان کے بارے میں بہتر جانتا ہے، ہم اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ اللہ کی کتاب کے بارے میں بغیر علم کے کچھ کہیں۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ یہ کتاب الاہوال کا اختتام ہے، اور یہ حاکم امام ابوعبداللہ محمد بن عبداللہ بن محمد بن حمدویہ الحافظ رحمہ اللہ کی تالیف ”الجامع الصحیح المستدرک“ کی آخری کتاب ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 9018]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن عبد الرحمن الطفاوي» [ترقيم الرساله 9018] [ترقيم الشركة 8909] [ترقيم العلميه 8803]
الحكم على الحديث
خبر صحيح
Grade: خبر صحيح
← Previous Hadith (9017) Back to Bab Next Hadith →