أخبرني أبو عبد الرحمن بن أبي الوَزير، حدثنا أبو حاتم الرّازي، حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري، حدثنا محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"عُرِضَت عليَّ النارُ، فرأيتُ فيها عمرَو بنَ قَمَعَة بنِ خِندِفَ أبو عمرو، وهو يَجُرُّ قُصْبَه في النار، وهو أول من سَيَّبَ السَّوائب، وغَيَّر عهدَ إبراهيم ﵇، وأشبه من رأيتُ به أكثمُ بن أبي الجَوْن" قال: فقال أكثمُ: يا رسول الله، يَضرُّني شَبَهُه؟ قال:"لا، إنك مسلمٌ وإنه كافرٌ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8789 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
ابوسلمہ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر جہنم پیش کی گئی، تو میں نے اس میں عمرو بن قمعہ بن خندف یعنی ابوعمرو کو دیکھا، اور وہ جہنم میں اپنی انتڑیاں کھینچ رہا تھا، اور وہ پہلا شخص ہے جس نے (بتوں کے نام پر) سائبہ (جانور) چھوڑے اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے دین (عہد) کو تبدیل کیا، اور میں نے اسے اکثم بن ابی الجون کے سب سے زیادہ مشابہ پایا۔“ راوی کہتے ہیں کہ اکثم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا اس کی مشابہت مجھے کوئی نقصان پہنچائے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، یقیناً تم مسلمان ہو اور وہ کافر تھا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 9004]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة الليثي أبو حاتم الرازي: هو محمد بن إدريس بن المنذر، وأبو سلمة هو ابن عبد الرحمن بن عوف» [ترقيم الرساله 9004] [ترقيم الشركة 8895] [ترقيم العلميه 8789]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن