حدثني علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي والحسين بن الفضل البَجَلي، حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا أبو صالح غالب بن سليمان، عن كَثير بن زيادٍ أبي سهل، عن مُسَّةَ الأزْديَّة، عن عبد الرحمن بن شَيْبة قال: اختلَفْنا هاهنا في الوُرود، فقال قوم: لا يدخلُها مؤمنٌ، وقال آخرون: يدخلونها جميعًا ثم يُنجِّي الله الذين اتَّقَوا [فَلَقِيتُ جابر بن عبد الله فسألته، فقال: يدخلونها جميعًا ثم يُنجي الله الذين اتَّقَوا] (3) فقلت له: إنا اختلفنا فيها بالبصرة، فقال قوم: لا يدخلُها مؤمنٌ، وقال آخرون: يدخلونها جميعًا ثم ينجِّي الله الذين اتَّقَوْا، فأهوى بإصبَعيهِ إلى أُذنيه فقال: صُمَّتا إن لم أكن سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الوُرودُ الدخولُ، لا يبقى بَرٌّ ولا فاجرٌ إلَّا دخلها، فتكون على المؤمن بردًا وسلامًا كما كانت على إبراهيمَ، حتى إنَّ للنار - أو قال: لجهنَّم - ضجيجًا من بَرْدِها (4) ، قال: ثم يُنجِّي اللهُ الذين اتَّقَوْا وَيَذَرُ الظالمين فيها جِثِيًّا" (5)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8744 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
عبدالرحمن بن شیبہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمارا یہاں (آیت میں مذکور لفظ) ورود (وارد ہونے) کے متعلق اختلاف ہو گیا، تو ایک گروہ نے کہا کہ اس میں کوئی مومن داخل نہیں ہوگا، اور دوسروں نے کہا کہ وہ سب اس میں داخل ہوں گے، پھر اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں کو نجات دے گا۔ میں سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے ملا تو ان سے اس بارے میں پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ”وہ سب اس میں داخل ہوں گے، پھر اللہ پرہیزگاروں کو نجات دے گا۔“ میں نے ان سے عرض کی: ہمارا بصرہ میں اس بارے میں اختلاف ہوا ہے، ایک گروہ کہتا ہے کہ کوئی مومن اس میں داخل نہیں ہوگا، اور دوسرے کہتے ہیں کہ سب داخل ہوں گے، پھر اللہ متقیوں کو نجات دے گا۔ یہ سن کر انہوں نے اپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں کی طرف کیں اور فرمایا: ”میرے یہ دونوں کان بہرے ہو جائیں اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہو: ورود سے مراد داخل ہونا ہے، کوئی نیک اور بد ایسا باقی نہیں رہے گا جو اس میں داخل نہ ہو، مگر وہ (آگ) مومن پر اس طرح ٹھنڈک اور سلامتی بن جائے گی جیسے وہ ابراہیم (علیہ السلام) پر بن گئی تھی، یہاں تک کہ اس کی ٹھنڈک کی وجہ سے آگ کی، یا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جہنم کی، چیخ و پکار سنائی دے گی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: پھر اللہ پرہیزگاروں کو نجات دے گا اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دے گا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8959]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة مسة الأزدية، ولاضطراب كثير بن زياد فيه» [ترقيم الرساله 8959] [ترقيم الشركة 8850] [ترقيم العلميه 8744]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لجهالة مسة الأزدية
Grade: إسناده ضعيف لجهالة مسة الأزدية