حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، أنَّ أبا عُشَّانةَ المَعافِري حدَّثه، أنه سمع عُقْبةَ بن عامر الجُهَني يقول: رأيتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"تَدْنو الشمسُ من الأرض فيَعرَقُ الناسُ، فمِن الناسِ من يَبْلُغُ عَرَقُه إلى كَعَبَيهِ، ومنهم من يَبلُغ إلى نصفِ الساق، ومنهم من يَبلُغ إلى رُكبَتيهِ، ومنهم من يَبلُغ العَجُزَ، ومنهم من يَبلُغ الخاصرةَ، ومنهم من يَبلُغ مَنكِبيَه، ومنهم من يَبلُغ عُنقَه، ومنهم من يَبلُغ وَسَطَ فيه - وأشار بيده فألجَمَها فاه؛ رأيت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم هكذا. ومنهم من يُغطِّيه عَرَقُه" وضَرَبَ بيده إشارةً، فَأَمَرَ يدَه فوق رأسه من غير أن يصيبَ الرأسَ دَوْرُ راحتِه (1) ، يمينًا وشمالًا (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8704 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”سورج زمین کے قریب ہو جائے گا تو لوگ پسینے میں شرابور ہوں گے، بعض لوگوں کا پسینہ ان کے ٹخنوں تک پہنچے گا، بعض کا پنڈلیوں کے نصف تک، بعض کا گھٹنوں تک، بعض کا چوتڑ تک، بعض کا کمر تک، بعض کا کندھوں تک، بعض کا گردن تک اور بعض کے منہ کے درمیان تک - اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے اسے اپنے منہ تک لگا کر دکھایا؛ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اسی طرح (کرتے) دیکھا۔ اور بعض لوگ ایسے ہوں گے جنہیں ان کا پسینہ مکمل ڈھانپ لے گا“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے سر کے اوپر سے گزارتے ہوئے اشارہ کیا کہ ہاتھ سر کو نہ لگے، دائیں اور بائیں جانب۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8919]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،ابن وهب هو عبد الله، وأبو عشّانة: هو حيُّ بن يُومِن» [ترقيم الرساله 8919] [ترقيم الشركة 8810] [ترقيم العلميه 8704]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح