☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8906
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8906
أخبرني أبو عبد الله محمد بن علي بن عبد الحميد الصَّنعاني بمكة حَرَسَها الله، حدثنا إسحاق بن إبراهيم الدَّبَرِي، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن قَتَادة عن أنس قال: لما نَزَلَت ﴿يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ﴾ [الحج: 1] على النبي صلى الله عليه و آله وسلم وهو في مَسيرٍ له، فرَفَعَ بها صوتَه حتى أنابَ (3) إليه أصحابُه، فقال:"أتدرون أيُّ يومٍ هذا؟ يومَ يقول الله لآدمَ: يا آدمُ، قمْ فابعَثْ بَعْثَ النارِ، من كلِّ ألفٍ تسعَ مئةٍ وتسعةً وتسعين"، فكَبُرَ ذلك على المسلمين، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"سدِّدوا وقارِبوا وأَبشِروا، فوالَّذي نفسي بيدِه ما أنتم في الأُمم إلَّا كالشَّامَةِ في جَنْبِ البعير، أو كالرَّقْمة في ذراع الدابَّة، فإنَّ معكم الخَليقتَينِ (1) ، ما كانتا مع شيءٍ إِلَّا كَثَّرتاه، يأجوج ومأجوج، ومَن هَلَكَ من كَفَرَةِ الجنِّ والإنس" (2) . هذا إسناد صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایک سفر کے دوران یہ آیت ﴿يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ﴾ [سورة الحج: 1] نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی آواز بلند فرمائی یہاں تک کہ آپ کے صحابہ آپ کی طرف متوجہ ہو گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کون سا دن ہوگا؟ یہ وہ دن ہوگا جب اللہ تعالیٰ آدم (علیہ السلام) سے فرمائے گا: اے آدم! اٹھو اور «بَعْثَ النَّارِ» ”آگ (جہنم) کا لشکر“ نکالو، ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے نکال لو۔“ یہ بات مسلمانوں پر بہت گراں گزری، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سیدھے راستے پر رہو، میانہ روی اختیار کرو اور خوشخبری حاصل کرو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم دیگر امتوں کے مقابلے میں (تعداد میں) ایسے ہو جیسے اونٹ کے پہلو میں ایک تل کا نشان ہو، یا جیسے چوپائے کے ہاتھ پر کوئی مخصوص نشان ہو، تمہارے ساتھ دو ایسی مخلوقات ہوں گی جو جس چیز کے ساتھ بھی ہوں اس کی تعداد کو بہت زیادہ کر دیتی ہیں، یعنی یاجوج اور ماجوج، اور جنوں اور انسانوں میں سے وہ کفار جو ہلاک ہو گئے۔“
یہ سند شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8906]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح لكن من حديث عمران بن حصين كما سلفت الإشارة إليه عند المصنف برقم (79) حيث رواه هناك من طريق محمود بن غيلان عن عبد الرزاق» [ترقيم الرساله 8906] [ترقيم الشركة 8797]
الحكم على الحديث
حديث صحيح ل
Grade: حديث صحيح ل
← Previous Hadith (8905) Back to Bab Next Hadith → (8907)