حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إسحاق بن الحسن (1) بن ميمون، حدثنا عفّان بن مسلم، حدثنا حسان بن إبراهيم الكِرْماني، حدثنا سعيد بن مسروق، عن يوسف بن أبي بُرْدة بن أبي موسى، عن أبي بُرْدة قال: أتيتُ عائشةَ فقلت: يا أُمّاه، حدِّثيني بشيء سمعتِه من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"الطَّيرُ تجري بقَدَرٍ"، وكان يعجبُه الفَأْلُ الحَسَن (2) . قد احتجَّ الشيخان برُواةِ هذا الحديث عن آخرهم غير يوسف بن أبي بُردة، والذي عندي أنهما لم يُهمِلاه بجَرْحٍ ولا لضعف، بل لقِلَّة حديثه فإنه عزيز الحديث جدًّا.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 89 - لم يخرجا ليوسف وهو عزير الحديث
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوبردہ اپنی والدہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور عرض کیا: اے امی جان! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہوئی کوئی بات سنائیے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پرندے (شگون کے طور پر) اللہ کی تقدیر ہی کے مطابق اڑتے ہیں“، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نیک شگون (اچھی فال) پسند تھی۔
شیخین نے یوسف بن ابی بردہ کے علاوہ اس حدیث کے تمام راویوں سے احتجاج کیا ہے، اور میرے نزدیک انہوں نے انہیں کسی جرح یا کمزوری کی وجہ سے نہیں چھوڑا بلکہ ان کی روایات کی قلت کی وجہ سے چھوڑا ہے کیونکہ ان کی حدیث بہت نایاب ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 89]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل حسان بن إبراهيم ويوسف بن أبي بردة» [ترقيم الرساله 89] [ترقيم الشركة 89] [ترقيم العلميه 89]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن