☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8899
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8899
أخبرنا أبو الفضل الحسن بن يعقوب بن يوسف العَدْل، أخبرنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا زيد بن الحُبَاب، حدثني الوليد بن جُمَيع القُرشي، حدثني أبو الطُّفَيل عامر بن واثلةَ، عن حُذيفة بن أَسِيد، عن أبي ذرٍّ قال: حدثني الصادقُ المصدوقُ: صلى الله عليه و آله وسلم"أنَّ الناس يُحشرون ثلاثةَ أفواج: فوجًا طَاعِمِينَ كاسِينَ راكبينَ، وفوجًا يَمشُون ويَسعَوْن، وفوجًا تَسحَبُهم الملائكةُ على وجوهِهم إلى النار". فقلنا: با أبا ذر، قد عَرفْنا هؤلاء وهؤلاء، فما بالُ الذين يمشون ويَسعَون؟ قال: يُلقي اللهُ الآفةَ على الظَّهْر فلا ظهرَ (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد إلى الوليد بن جميع، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے ”صادق و مصدوق“ (سچے اور جس کی سچائی کی تصدیق کی گئی ہو) صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیان فرمایا: ”لوگ تین گروہوں کی صورت میں محشور کیے جائیں گے: ایک گروہ وہ ہوگا جو کھاتے پیتے، لباس پہنے ہوئے اور سوار ہوں گے، دوسرا گروہ وہ ہوگا جو پیدل چل رہے ہوں گے اور دوڑ رہے ہوں گے، اور تیسرا گروہ وہ ہوگا جنہیں فرشتے ان کے چہروں کے بل آگ کی طرف گھسیٹ کر لے جائیں گے۔“ ہم نے عرض کیا: اے ابوذر! ہم نے پہلے اور تیسرے گروہ کو تو پہچان لیا، لیکن ان لوگوں کا کیا معاملہ ہے جو پیدل چلیں گے اور دوڑیں گے؟ انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ سواریوں پر کوئی آفت بھیج دے گا جس کی وجہ سے کوئی سواری باقی نہیں رہے گی۔
یہ حدیث ولید بن جمیع تک صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8899]
تخریج الحدیث
«حديث حسن إن شاء الله، وقد سلف الكلام عليه عند المصنف برقم (3429) حيث رواه هناك من طريق يزيد بن هارون عن الوليد بن جُميع» [ترقيم الرساله 8899] [ترقيم الشركة 8790]
الحكم على الحديث
حديث حسن إن شاء الله
Grade: حديث حسن إن شاء الله
← Previous Hadith (8898) Back to Bab Next Hadith → (8900)