حدثني أبو بكر بن بالويه، حدثنا محمد بن أحمد بن النَّضر، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا زائدة، حدثنا أبو إسحاق الشَّيباني، أخبرنا يُسَير بن عمرو: أنه قال لأبي مسعود: إنه كان لي صاحبانِ كان مَفزَعي إليهما: حَذَيفةُ وأبو موسى، وإني أَنشُدُك الله إن كنتَ سمعتَ من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم شيئًا في الفتن إلَّا حدَّثتَني، وإلَّا اجتهدتَ لي رأيَك (2) ، قال: فحَمِدَ الله أبو مسعود وأثنى عليه، ثم قال: عليك بعُظْم أُمّةِ محمدٍ صلى الله عليه و آله وسلم، قال: إنَّ الله لم يجمع أمَّةَ محمدٍ صلى الله عليه و آله وسلم على ضلالةٍ أبدًا، واصبِرْ حتى يستريحَ بَرٌّ، أو يُستراحَ من فاجر (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد كتبناه بإسنادٍ عجيبٍ عالٍ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8664 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
یسیر بن عمرو سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابو مسعود (انصاری) رضی اللہ عنہ سے کہا: میرے دو ساتھی تھے جن سے میں (علم و رہنمائی کے لیے) رجوع کرتا تھا: حذیفہ اور ابو موسیٰ (رضی اللہ عنہما)، اب میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ اگر آپ نے فتنوں کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کچھ سنا ہے تو مجھے ضرور بتائیں، ورنہ اپنی رائے سے میری رہنمائی فرمائیں۔ سیدنا ابو مسعود نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: ”تم امتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بڑی جماعت (سوادِ اعظم) کے ساتھ رہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ امتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کبھی گمراہی پر جمع نہیں کرے گا، اور صبر کرو یہاں تک کہ کوئی نیک بندہ (موت کے ذریعے) راحت پا لے یا کسی بدکار سے (لوگوں کو) راحت مل جائے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8877]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8877] [ترقيم الشركة 8769] [ترقيم العلميه 8664]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح