☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8871
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8871
أخبرني أحمد بن محمد بن سَلَمة العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا سعيد بن أبي مريم، أخبرنا نافع بن يزيد، حدثني عيّاش بن عبّاس، أنَّ الحارث بن يزيد حدَّثه، أنه سمع عبدَ الله بن زُرَير (1) الغافقي يقول: سمعت عليَّ بن أبي طالب يقول: ستكون فتنةٌ يُحصَّلُ الناسُ منها كما يُحصَّلُ الذهبُ في المَعِدِن، فلا تسبُّوا أهلَ الشام وسبُّوا ظَلَمتَهم، فإنَّ فيهم الأبدالَ، وسيرسل الله إليهم سَيِّبًا (2) من السماء فيُغرِقُهم، حتى لو قاتلهم الثعالبُ غَلَبتْهم، ثم يبعثُ الله عند ذلك رجلًا من عِتْرة الرسول صلى الله عليه و آله وسلم في اثني عشر ألفًا إن قَلُّوا، وخمسةَ (3) عشرَ ألفًا إن كَثُروا، أمَارتُهم - أو علامتَهم -: أَمِتْ أَمِتْ، على ثلاث راياتٍ، يقاتلهم أهلُ سبعِ راياتٍ، ليس من صاحب رايةٍ إِلَّا وهو يَطْمَعُ بالمُلْك، فيُقتَلون ويُهزَمون، ثم يَظهرُ الهاشميُّ، فيَردُّ اللهُ إلى الناس أُلفتَهَم ونِعمتَهم، وإناضَتهم وبَرِيرَهم (4) ، فيكونون على ذلك حتى يخرج الدجالُ (5) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8658 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”عنقریب ایک ایسا فتنہ ہوگا جس میں لوگ اس طرح چھانٹ کر الگ کیے جائیں گے جیسے کان (معدن) میں سے سونے کو (مٹی سے) الگ کیا جاتا ہے، لہٰذا تم اہل شام کو برا نہ کہو بلکہ ان کے ظالموں کو برا کہو، کیونکہ ان میں 'ابدال' (اللہ کے برگزیدہ بندے) موجود ہیں۔ عنقریب اللہ تعالیٰ ان (ظالموں) پر آسمان سے ایسی بلا (سیلاب یا آفت) بھیجے گا جو انہیں غرق کر دے گی، یہاں تک کہ اگر لومڑیاں بھی ان سے لڑیں گی تو وہ ان پر غالب آ جائیں گی۔ پھر اس وقت اللہ تعالیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عترت (اہل بیت) میں سے ایک شخص (مہدی) کو مبعوث فرمائے گا، جن کے ساتھ بارہ ہزار (اگر کم ہوئے) یا پندرہ ہزار (اگر زیادہ ہوئے) افراد ہوں گے، ان کا نعرہ (یا نشانی) ”أَمِتْ أَمِتْ“ (مار دو، مار دو) ہوگا، وہ تین جھنڈوں تلے لڑیں گے جبکہ ان کے مقابلے پر سات جھنڈوں والے ہوں گے اور ان میں سے ہر جھنڈے والا بادشاہت کا لالچ رکھتا ہوگا، پس وہ (مخالفین) قتل ہوں گے اور انہیں شکست ہوگی۔ پھر وہ ہاشمی (مہدی) ظاہر ہوں گے، پس اللہ تعالیٰ لوگوں میں دوبارہ الفت، نعمت، خوشحالی اور رزق (اناج اور پیلو کے پھل وغیرہ) لوٹا دے گا، اور وہ اسی حالت پر رہیں گے یہاں تک کہ دجال نکل آئے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8871]
تخریج الحدیث
«رجاله لا بأس بهم، ومتنه غريب جدًّا» [ترقيم الرساله 8871] [ترقيم الشركة 8763] [ترقيم العلميه 8658]
الحكم على الحديث
رجاله لا بأس بهم
Grade: رجاله لا بأس بهم
← Previous Hadith (8870) Back to Bab Next Hadith → (8872)