حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نصر بن سابق الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني معاوية بن صالح، عن عبد الرحمن بن جُبَير بن نُفَير، عن أبيه، عن جدِّه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ذكر الدَّجال فقال:"إنْ يَخرج وأنا فيكم، فأنا حَجيجُكم، وإن يَخرجْ ولست فيكم، فكلُّ امْرِيءٍ حَجِيجُ نفسِه، واللهُ خليفتي على كلِّ مسلم، ألا وإنه مطموسُ العين كأنها عينُ عبدِ العُزَّى بن قَطَن الخُزاعي، ألا فإنه مكتوبٌ بين عينيه: كافر، يقرؤُه كلُّ مسلم، فمن لَقِيَه منكم فليَقرأْ بفاتحة الكهف، يخرجُ من بين الشام والعراق، فعاثَ يمينًا وعاثَ شِمالًا، يا عبادَ الله اثْبُتوا" ثلاثًا، فقيل: يا رسول الله، فما مُكْثُه في الأرض؟ قال:"أربعون يومًا: يومٌ كالسَّنة، ويومٌ كالشهر، ويومٌ كالجُمعة، وسائرُها كأيامِكم" قالوا يا رسول الله، فكيف نصنعُ بالصلاة يومئذٍ، صلاةُ يومٍ أو نَقدُرُ؟ قال:"بل تَقدُرون (1) " (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8614 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جبیر بن نفیر اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دجال کا ذکر فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”اگر وہ (دجال) میری موجودگی میں نکلا تو میں تمہاری طرف سے اس کا مقابلہ کرنے والا ہوں، اور اگر وہ میرے بعد نکلا تو ہر شخص خود اپنا دفاع کرنے والا ہوگا، اور اللہ ہر مسلمان پر میرا خلیفہ (نگہبان) ہے، خبردار! وہ کانی آنکھ والا ہے گویا کہ اس کی آنکھ عبد العزیٰ بن قطن خزاعی کی آنکھ کی طرح ہے، آگاہ رہو! اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ”کافر“ لکھا ہوگا جسے ہر مسلمان پڑھ لے گا، پس تم میں سے جو اسے پائے اسے چاہیے کہ سورہ کہف کی ابتدائی آیات پڑھے، وہ شام اور عراق کے درمیانی راستے سے نکلے گا اور دائیں بائیں خوب فساد مچائے گا، اے اللہ کے بندو! ثابت قدم رہنا“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ تین بار فرمایا، عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ زمین میں کتنا عرصہ قیام کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”چالیس دن: ایک دن ایک سال کے برابر، ایک دن ایک مہینے کے برابر، ایک دن ایک ہفتے کے برابر اور باقی دن تمہارے عام دنوں کی طرح ہوں گے“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس (طویل) دن میں ہم نماز کیسے پڑھیں گے، کیا ایک ہی دن کی نمازیں کافی ہوں گی یا ہم وقت کا اندازہ کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم (وقت کا) اندازہ لگانا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8828]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، لكن من حديث جبير بن نفير عن النواس بن سِمعان عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم، فقد خولف فيه معاوية بن صالح كما سيأتي» [ترقيم الرساله 8828] [ترقيم الشركة 8717] [ترقيم العلميه 8614]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح