☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8813
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8813
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد الأصبهاني، حدثنا أحمد بن مِهْران بن خالد الأصبهاني، حدثنا عُبيد الله بن موسى، أخبرنا يونس بن أبي إسحاق، عن هلال بن خبَّاب، عن عِكْرمة، عن عبد الله بن عمرو قال: كنت جالسًا عند النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فذكر الفتنة أو ذُكِرَت له، فقال:"إذا الناسُ قد مَرِجَت عهودُهم، وخفَّت أماناتُهم، وصاروا هكذا" وشبَّك بين أصابعه، فقمتُ إليه فقلت: كيف أصنعُ عند ذلك يا رسول الله، جعلني اللهُ فِداك؟ قال:"املِكْ عليك لسانَك، واجلِسْ في بيتِك، وخُذْ ما تعرفُ ودَعْ ما تُنكِر، وعليك بخاصَّةِ نفسِك ودَعْ عنك أمرَ العامَّة" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8600 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فتنے کا ذکر کیا یا آپ کے سامنے فتنے کا تذکرہ کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم دیکھو کہ لوگوں کے عہد و پیمان فاسد ہو چکے ہیں، ان کی امانتوں کا پاس ختم ہو گیا ہے اور وہ اس طرح (گڈ مڈ) ہو گئے ہیں“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کر کے دکھایا، (عبداللہ کہتے ہیں) میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف اٹھا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ مجھے آپ پر قربان کرے، میں اس وقت (بچاؤ کے لیے) کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی زبان پر قابو رکھنا، اپنے گھر میں ٹک کر رہنا، اس بات کو اختیار کرنا جسے تم (شریعت کی رو سے) صحیح جانتے ہو اور اسے چھوڑ دینا جسے تم غلط (ناپسند) پاؤ، اور تم صرف اپنی ذات کی اصلاح کی فکر کرنا اور عام لوگوں کے معاملے کو چھوڑ دینا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8813]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أحمد بن مهران الأصبهاني» [ترقيم الرساله 8813] [ترقيم الشركة 8703] [ترقيم العلميه 8600]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (8812) Back to Bab Next Hadith → (8814)