☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8810
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8810
أخبرني محمد بن المؤمَّل، حدثنا الفضل بن محمد بن المسيَّب، حدثنا نُعيم بن حمّاد، حدثنا عثمان بن كَثير بن دينار، عن سعيد بن سِنان، عن أبي الزاهريَّة، عن أبي شَجَرة كَثير بن مُرَّة، عن حُذيفة بن اليمان قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لن تَفْنى (4) أمَّتي حتى يظهرَ فيهم التمايزُ والتمايلُ والمَعامعُ" قلت: يا رسول الله، ما التمايزُ؟ قال:"التمايزُ عصبيَّةٌ يُحدِثها الناسُ بعدي في الإسلام" قلت: فما التمايلُ؟ قال:"يَميل القبيلُ على القَبيل فيستحلُّ حُرمتَها" قلت: فما المَعامعُ؟ قال:"تسير الأمصارُ بعضُها إلى بعض تختلفُ أعناقُها في الحرب" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8597 - بل سعيد متهم به
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت اس وقت تک فنا نہیں ہوگی جب تک کہ ان میں تمایز (گروہ بندی)، تمایل (زیادتی) اور معامع (جنگ و جدال) ظاہر نہ ہو جائیں۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! تمایز کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ عصبیت ہے جو لوگ میرے بعد اسلام میں پیدا کریں گے۔“ میں نے عرض کیا: تمایل کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک قبیلے کا دوسرے قبیلے پر چڑھائی کرنا اور اس کی حرمت کو حلال سمجھ لینا ہے۔“ میں نے عرض کیا: معامع کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بڑے بڑے شہروں کا ایک دوسرے کی طرف لشکر کشی کرنا اور جنگ میں ان کی گردنوں کا ایک دوسرے کے مدمقابل ہونا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8810]
تخریج الحدیث
«إسناده واهٍ من أجل سعيد بن سنان» [ترقيم الرساله 8810] [ترقيم الشركة 8700] [ترقيم العلميه 8597]
الحكم على الحديث
إسناده واهٍ
Grade: إسناده واهٍ
← Previous Hadith (8809) Back to Bab Next Hadith → (8811)