حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بكَّار بن قُتيبة القاضي، حدثنا أبو داود الطَّيالِسي، حدثنا شَيْبان بن عبد الرحمن، عن منصور، عن رِبْعيِّ بن حِرَاش، عن البراء بن ناجيَة الكاهِلي، عن عبد الله بن مسعود، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"تدورُ رَحَا الإسلام لخمسٍ وثلاثين، أو ستٍّ وثلاثين، فإن يَهلِكوا فسبيلُ مَن هَلَك، وإن يَقُمْ لهم دينُهم يَقُمْ لهم سبعين عامًا" فقال عمر: يا رسول الله، بما مَضَى أو بما بقيَ؟ قال:"بما بَقِيَ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. حديثٌ إسنادُه خارجَ شرط الكتب الثلاث (1) ، أخرجتُه تعجُّبًا، إذ هو قريبٌ ممَّا نحن فيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8589 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کی چکی پینتیس یا چھتیس (سال) تک گردش کرتی رہے گی، پس اگر وہ (اہلِ اسلام) ہلاک ہو گئے تو یہ ان لوگوں کی راہ ہوگی جو (پہلے) ہلاک ہو چکے، اور اگر ان کا دین ان کے لیے برقرار رہا تو وہ ستر سال تک قائم رہے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! (ستر سال کی اس مدت میں) وہ وقت بھی شامل ہے جو گزر چکا ہے یا اس سے مراد وہ وقت ہے جو ابھی باقی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ وقت جو ابھی باقی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اس حدیث کی سند کتبِ ثلاثہ کی شرط سے خارج ہے، میں نے اسے اس باب سے علمی مناسبت کی بنا پر ذکر کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8802]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد محتمل للتحسين من أجل البراء بن ناجية كما سبق بيانه برقم (4599)» [ترقيم الرساله 8802] [ترقيم الشركة 8692] [ترقيم العلميه 8589]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح