أخبرنا علي بن محمد بن عُقْبة الشَّيباني بالكوفة، حدثنا محمد بن علي بن عفان العامري، حدثنا محمد بن عُبيد الطَّنافِسي، حدثنا يوسف بن صُهيب، حدثني موسى بن أبي المختار، عن بلال بن يحيى العَبْسي، عن حُذَيفة قال: بَعَثَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بعثًا إلى دُومةِ الجَندَل فقال:"انطلِقوا، فإنكم تَجِدُون أُكَيدِرَ دُومةَ خارجًا يقتنصُ الصيدَ، فخذوه أخْذًا"، فانطلَقوا فوجدوه كما قال لهم،، فأَخَذوه. وتحصَّنَ أهلُ المدينة وأَشرَفوا على المسلمين يكلِّمونهم، قال: يقول رجلٌ من المسلمين لبعض مَن أشرَفَ: أذكِّرُك الله، هل تجدون محمدًا في كتابِكم؟ قال: لا، قال آخرُ إلى جنبِه: نجدُه في كتابنا يُشبِه قريشيات (1) ، يَخطِرُه قلمٌ من الشيطان، فقال الرجل: يا أبا بكر، أليس قد كَفَرَ هؤلاء؟ قال: بلى، وأنتم ستَكفُرون. فلما رجع الجيشُ وخرج مُسيلِمةُ يتنبَّأ، قال الرجل لأبي بكر: أمَا تَذكُر قولَك ونحن بدُومةِ جَندلٍ: وأنتم سوف تكفرون؟ ذاك أمرُ مُسيلِمةَ؟ قال: لا، ذاك في آخرِ الزمان (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8585 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دومۃ الجندل کی طرف ایک لشکر روانہ فرمایا اور ہدایت دی: ”تم جاؤ، تم دومہ کے حاکم اکیدر کو بستی سے باہر شکار کھیلتے ہوئے پاؤ گے، پس اسے گرفتار کر لینا“، چنانچہ وہ گئے اور اسے اسی حال میں پایا جیسا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا، پھر انہوں نے اسے پکڑ لیا۔ اس دوران شہر والے قلعہ بند ہو گئے اور مسلمانوں کو اوپر سے جھانک کر ان سے باتیں کرنے لگے، ایک مسلمان نے کسی قلعہ والے سے کہا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا تم اپنی کتاب میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ذکر پاتے ہو؟ اس نے کہا: نہیں، تب اس کے برابر کھڑے ایک دوسرے شخص نے کہا: ہم اپنی کتاب میں انہیں پاتے ہیں جو قریش جیسی صفات کے حامل ہیں (مگر ساتھ ہی کچھ نازیبا کلمات کہے)۔ اس مسلمان نے پوچھا: اے ابوبکر! کیا یہ لوگ کافر نہیں ہو گئے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، اور تم بھی عنقریب کفر کرو گے۔ پھر جب لشکر واپس آگیا اور مسیلمہ کذاب نے نبوت کا دعویٰ کیا تو اس شخص نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ کو اپنا وہ قول یاد ہے جو آپ نے دومۃ الجندل میں کہا تھا کہ تم بھی کفر کرو گے؟ کیا اس سے مراد مسیلمہ کا یہ معاملہ تھا؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، بلکہ وہ آخری زمانے میں ہوگا۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8798]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة موسى بن أبي المختار، فقد تفرد بالرواية عنه يوسف بن صهيب، ولم يؤثر توثيقه عن غير ابن حبان، وبلال بن يحيى لم يسمع من حذيفة، فهو منقطع» [ترقيم الرساله 8798] [ترقيم الشركة 8688] [ترقيم العلميه 8585]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لجهالة موسى بن أبي المختار
Grade: إسناده ضعيف لجهالة موسى بن أبي المختار