حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا موسى بن الحسن بن عبَّاد، حدثنا عبد الله بن بكر السَّهمي (3) ، حدثنا هشام بن حسَّان، عن محمد بن سِيرِين، عن أبي عُبيدة قال: كنت أسألُ الناسَ عن حديث عَدِيِّ بن حاتم وهو إلى جنبي بالكوفة، فأتيتُه، فقلت: حديثٌ حُدِّثتُه عنك، فحدِّثني به، قال: لما بُعِثَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم كرهتُه أشدَّ ما كرهتُ شيئًا قطُّ، فأتيتُ أقصى أرض العرب فكرهتُه، ثم أتيتُ أرضَ الرُّوم وكنت أكرهَ له من كراهيَتي لما قبلُ أو أشدَّ، فقلت: لآتيَنَّ هذا الرجلَ، فإن كان صادقًا فلأَسمعنَّ منه، وإن كان كاذبًا فما هو بضارِّي، فأتيتُه فسألته فقال:"إنك لَتسألُ عن شيءٍ لا يَحِلُّ لك في دِينَك" فكأني رأيت لها عليَّ غَضَاضةً، فقال:"يا عَدِيَّ بنَ حاتم، أسلِمْ تَسلَمٍ" مرتين، فقال:"قد أُراني - أو قد أظنُّ" أو كما قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (4) ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"فلعلَّه إنما يمنعُك عن الإسلام أنك تَرى بمن حَوْلي خَصَاصةً، وأنك ترى الناسَ علينا أَلْبًا" ثم قال:"هل رأيتَ الحِيرةَ؟ قلت: لم أرها، وقد عرفتُ مكانها، قال:"فَلَيُوشِكنَّ أنَّ الظَّعينةَ تَرحَلُ من الحِيرةِ بغير جوَارٍ حتى تطوفَ بالبيت، ولتُفتحَنَّ علينا كنوزُ كِسرى بن هُرمُز" قلت: كِسرى بنُ هُرمُز؟! قال:"كِسرى بنُ هُرمُز، ويوشكُ أن لا يجدَ الرجلُ صدقةً" (1) . [قال] : فرأيتُ الظَّعينةَ ترحلُ، وأَحلِفُ لتُفتحَنَّ الثالثةُ لقول رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وهو الحقُّ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8582 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
ابو عبیدہ سے روایت ہے کہ میں لوگوں سے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی حدیث کے بارے میں پوچھتا تھا جبکہ وہ کوفہ میں میرے پہلو ہی میں تھے، پھر میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ مجھے آپ کے حوالے سے ایک حدیث پہنچی ہے، آپ وہ مجھے خود سنائیں، انہوں نے کہا: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مبعوث ہوئے تو میں آپ سے اس قدر نفرت کرتا تھا کہ کسی چیز سے نہ کی ہوگی، چنانچہ میں عرب کی دور دراز زمین کی طرف چلا گیا لیکن وہاں بھی مجھے کراہت ہی رہی، پھر میں ملکِ روم چلا گیا اور وہاں مجھے پہلے سے بھی زیادہ یا اس سے بھی شدید نفرت محسوس ہوئی، پھر میں نے (دل میں) کہا کہ میں ضرور اس شخص کے پاس جاؤں گا، اگر وہ سچا ہوا تو میں اس کی بات سن لوں گا اور اگر وہ جھوٹا ہوا تو وہ میرا کچھ بگاڑ نہ سکے گا، چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایک ایسی چیز کے متعلق سوال کر رہے ہو جو تمہارے دین میں تمہارے لیے حلال نہیں ہے“، مجھے ایسا لگا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میری کسی بات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو مرتبہ فرمایا: ”اے عدی بن حاتم! اسلام لے آؤ، سلامتی پا جاؤ گے“، عدی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تمہیں اسلام قبول کرنے سے یہ بات روک رہی ہے کہ تم میرے اردگرد موجود لوگوں میں فقر و فاقہ دیکھ رہے ہو اور یہ دیکھ رہے ہو کہ لوگ ہمارے خلاف ایک ہو چکے ہیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے حیرہ دیکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں نے اسے دیکھا تو نہیں لیکن مجھے اس کے مقام و جگہ کا علم ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب ایک ہودج نشین عورت حیرہ سے کسی محافظ کے بغیر اکیلے چلے گی یہاں تک کہ وہ بیت اللہ کا طواف کرے گی، اور عنقریب ہم پر کسریٰ بن ہرمز کے خزانے کھول دیے جائیں گے“، میں نے (تعجب سے) پوچھا: کسریٰ بن ہرمز؟! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! کسریٰ بن ہرمز، اور وہ وقت بھی قریب ہے کہ آدمی اپنا صدقہ لے کر نکلے گا مگر اسے کوئی قبول کرنے والا نہیں ملے گا“، عدی کہتے ہیں: میں نے ہودج نشین عورت کو تنہا سفر کرتے دیکھ لیا ہے، اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمان کی سچائی کی وجہ سے قسم کھاتا ہوں کہ تیسری بات بھی ضرور پوری ہو کر رہے گی کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بات برحق ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8795]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، من أجل أبي عبيدة: وهو ابن حذيفة بن اليمان، وقد توبع على أكثر حديثه هذا، فأصل الحديث صحيح» [ترقيم الرساله 8795] [ترقيم الشركة 8685] [ترقيم العلميه 8582]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن