حدثنا أبو نصر أحمد بن سهل الفقيه ببُخارَى، حدثنا أبو عِصْمةَ سهل بن المتوكِّل، حدثنا محمد بن عبد الله الرَّقَاشي، حدثنا جعفر بن سليمان، حدثنا فَرقَد السَّبَخي، عن عاصم بن عمرو، عن أبي أُمامة، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يَبيتُ قومٌ من هذه الأمَّة على طعامٍ وشرابٍ ولهوٍ فيُصبِحون قد مُسِخُوا خنازيرَ، ولَيُخسَفَنَّ بقبائلَ فيها وفي دُورٍ فيها، حتى يُصبِحوا فيقولوا: خُسِفَ الليلةَ ببني فلان، خُسِفَ الليلةَ بدَارٍ (2) ، ولَيُرسَلنَّ عليهم حَصْباءُ حجارةٌ كما أُرسِلت على قوم لوطٍ، على قبائلَ فيها، وعلى دورٍ منها، وليُرسَلنَّ عليهم الريحُ العقيمُ، قال: بشُربِهم (3) الخمرَ، وأكلِهم الرِّبا، ولُبسِهم، الحريرَ، واتخاذِهم القَيْناتِ، وقَطيعتِهم الرِّحِمَ"؛ قال: وذكر خَصْلةً أخرى فنسيتُها (4) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم لجعفر، فأما فَرقَدٌ فإنهما لم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8572 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت کے کچھ لوگ (رات کو) کھانے پینے اور لہو و لعب (کھیل کود) پر مگن رات بسر کریں گے، پس وہ اس حال میں صبح کریں گے کہ انہیں خنزیروں کی شکل میں مسخ کر دیا گیا ہوگا، اور یقیناً بعض قبائل اور گھرانوں کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، یہاں تک کہ لوگ صبح اٹھ کر کہیں گے: آج رات فلاں قبیلے کو زمین میں دھنسا دیا گیا، آج رات فلاں گھر زمین میں دھنس گیا، اور یقیناً ان پر پتھروں کی بارش بھیجی جائے گی جیسے قومِ لوط پر بھیجی گئی تھی، یہ عذاب بعض قبائل اور ان کے گھروں پر آئے گا، اور ان پر بانجھ (تباہ کن) ہوا بھیجی جائے گی، (اور یہ سب عذاب) ان کے شراب پینے، سود کھانے، (مردوں کے) ریشم پہننے، گانے والی عورتیں رکھنے اور قطع رحمی (رشتہ داروں سے تعلق توڑنے) کی وجہ سے ہوگا۔“ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک اور خصلت کا بھی ذکر کیا تھا جسے میں بھول گیا ہوں۔
یہ حدیث جعفر (کی روایت) کی وجہ سے امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، رہا فرقد تو اسے شیخین نے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8785]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف بمرَّة من أجل فرقد السَّبخي، فالجمهور على تضعيفه، وهو منكر الحديث» [ترقيم الرساله 8785] [ترقيم الشركة 8675] [ترقيم العلميه 8572]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف بمرَّة من أجل فرقد السَّبخي
Grade: إسناده ضعيف بمرَّة من أجل فرقد السَّبخي