حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد بن حاتم الدُّوري، حدثنا أبو عامر عبد الملك بن عَمْرو العَقَدي، حدثنا كَثير بن زيد، عن داود بن أبي صالح قال: أَقبل مروانُ يومًا، فوَجَدَ رجلًا واضعًا وجهَه على القبر، فأَخذ برَقَبتِه، وقال: أتدري ما تصنعُ؟ قال: نعم فأقبل عليه، فإذا هو أبو أيوب الأنصاريُّ، فقال: جئتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم ولم آتِ الحَجَر، سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لا تَبكُوا على الدِّين إذا وَلِيَه أهلُه، ولكن ابكُوا عليه إذا وَلِيَه غيرُ أهلِه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8571 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
داود بن ابی صالح سے روایت ہے کہ ایک دن مروان آیا تو اس نے ایک شخص کو اپنا چہرہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی) قبر مبارک پر رکھے ہوئے پایا، مروان نے اس شخص کو گردن سے پکڑا اور کہا: کیا تم جانتے ہو کہ تم کیا کر رہے ہو؟ جب وہ شخص مروان کی طرف متوجہ ہوا تو وہ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے (مروان کے جواب میں) فرمایا: ہاں (مجھے بخوبی علم ہے)، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا ہوں، میں کسی پتھر کے پاس نہیں آیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دین پر اس وقت آنسو نہ بہاؤ جب اس کے ذمہ دار اس کے اہل (صالح اور حق دار) لوگ ہوں، بلکہ اس وقت دین پر گریہ و زاری کرو جب اس کے والی و وارث وہ لوگ بن جائیں جو اس کے اہل نہ ہوں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8784]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8784] [ترقيم الشركة 8674] [ترقيم العلميه 8571]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح