☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8770
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8770
أخبرني أحمد بن محمد بن سَلَمة العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثنا موسى بن عُلَيّ بن رَبَاح قال: سمعت أَبي يقول: خرجتُ حاجًّا، فقال لي سليمان (1) بن عِتْر قاضي أهل مصر: أَبلِغْ أبا هريرة منِّي السلامَ، وأعلِمْه أني قد استغفرتُ الغَداةَ له ولأُمِّه، فلَقِيتُه فأبلغتُه، قال: وأنا قد استغفرتُ له، ثم قال: كيف تركتم أمَّ خَنُّور (2) ؟ يعني مصرَ، قال: فذكرتُ له من رَفَاغَتِها وعَيشِها، قال: أمَا إنها أولُ الأرض خَرابًا ثم إرمينِيَة، قلت: سمعتَ ذلك من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: لا، ولكن حدَّثَني عبدُ الله بن عمرو بن العاص قال: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إنها تكون هجرةٌ بعد هجرةٍ لخيارِ الأرض إلى مُهاجَرِ إبراهيمَ، ويبقى في الأرض شِرارُ أهلِها، تَلفِظُهم أرَضُوهم وتَقذَرُهم نفسُ الله، قال: فتَحشرُهم النارُ مع القِرَدةِ والخنازير". وسمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"يخرجُ ناسٌ من قِبَل المشرِق يَقرؤُون القرآن لا يجاوزُ تَراقِيَهم، كلَّما قُطِعَ قَرْنٌ نَشَأَ قرنٌ، حتى يخرجَ في بقيّتِهم الدَّجَّالُ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، فقد اتَّفقا جميعًا بأحاديث موسى بن عُليِّ بن رَبَاح اللَّخْمي (2) ، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8558 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، موسیٰ بن علی بن رباح کہتے ہیں کہ میرے والد نے فرمایا: میں حج کے ارادے سے نکلا تو مصر کے قاضی سلیمان بن عتر نے مجھ سے کہا: سیدنا ابوہریرہ کو میرا سلام کہنا اور انہیں بتانا کہ میں نے آج صبح ان کے لیے اور ان کی والدہ کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے، چنانچہ جب میں ان سے ملا اور انہیں پیغام پہنچایا، تو انہوں نے کہا: میں نے بھی ان کے لیے استغفار کیا ہے، پھر انہوں نے پوچھا: تم ام خنور (یعنی مصر) کو کس حال میں چھوڑ کر آئے ہو؟ میں نے ان کے سامنے وہاں کی فراوانی اور خوشحالی کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے فرمایا: آگاہ رہو! یہ روئے زمین پر سب سے پہلے تباہ ہونے والا خطہ ہوگا، پھر آرمینیا کی باری آئے گی۔ میں نے پوچھا: کیا آپ نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں، بلکہ مجھے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”زمین کے بہترین لوگوں کی ایک ہجرت کے بعد دوسری ہجرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی ہجرت گاہ (ملک شام) کی طرف ہوگی، اور زمین پر صرف بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے جنہیں ان کی زمینیں اگل دیں گی اور اللہ تعالیٰ ان سے اظہارِ بیزاری فرمائے گا، پھر آگ انہیں بندروں اور خنزیروں کے ساتھ ہانک کر جمع کرے گی“۔ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا: ”مشرق کی جانب سے کچھ ایسے لوگ نکلیں گے جو قرآن کی تلاوت تو کریں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، جب بھی ان کا ایک گروہ «قَرْنٌ» ختم ہوگا تو دوسرا پیدا ہو جائے گا، یہاں تک کہ ان کے آخری گروہ میں دجال ظاہر ہوگا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ ان دونوں نے موسیٰ بن علی بن رباح لخمی کی احادیث کو قبول کرنے پر اتفاق کیا ہے، لیکن انہوں نے اسے (ان الفاظ کے ساتھ) روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8770]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن صالح المصري كاتب الليث، وباقي رجاله لا بأس بهم، وقد سلف الحديث بشطريه عند المصنف برقم (8707) بإسناد آخر عن عبد الله بن عمرو يعتبر به في المتابعات والشواهد أيضًا، وانظر تمام تخريجه هناك» [ترقيم الرساله 8770] [ترقيم الشركة 8661] [ترقيم العلميه 8558]
الحكم على الحديث
إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن صالح المصري كاتب الليث
Grade: إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن صالح المصري كاتب الليث
← Previous Hadith (8769) Back to Bab Next Hadith → (8771)