قال أبو يوسف: فحدَّثَني محمد بن عبد الله (2) ، عن عمرو بن شُعيب، عن أبيه، عن عبد الله بن عمرو قال: يحجُّ الناسُ معًا، ويُعرِّفون معًا على غير إمام، فبينما هم نزولٌ بمِنَى إذ أخذهم كالكَلَبِ، فثارت القبائلُ بعضُها إلى بعضٍ واقتتلوا حتى تَسيلَ العَقبةُ دمًا، فيَفزَعون إلى خيرِهم، فيأتونه وهو يَتصلَّقُ (3) وجهَه إلى الكعبة يبكي، كأني أنظرُ إلى دموعه، فيقولون: هلمَّ فلنُبايِعْكَ، فيقول: وَيحَكم، كم عهدٍ قد نَقَضتُموه، وكم دمٍ قد سَفَكتُموه! فيبايَعُ كُرهًا، فإذا أَدركتُموه فبايِعوه، فإنه المَهْدِيُّ في الأرض والمَهديُّ في السماء (4) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ لوگ اکٹھے حج کریں گے اور بغیر کسی امام کے اکٹھے وقوفِ عرفات کریں گے، پس وہ منیٰ میں ٹھہرے ہوئے ہوں گے کہ اچانک انہیں کتے کے کاٹنے جیسی حالت (مشتعل کر دینے والی جنونیت) لاحق ہو جائے گی، پس قبائل ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑیں گے اور آپس میں لڑیں گے یہاں تک کہ عقبہ (گھاٹی) خون سے بہہ نکلے گی، پھر وہ گھبرا کر اپنے میں سے بہترین شخص کی پناہ لیں گے اور اس کے پاس اس حال میں آئیں گے کہ وہ کعبہ کی طرف اپنا چہرہ کیے رو رہا ہوگا، گویا میں اس کے آنسو دیکھ رہا ہوں، وہ کہیں گے: آؤ ہم تمہاری بیعت کریں، وہ کہے گا: تمہاری خرابی ہو، تم نے کتنے ہی عہد توڑ ڈالے اور کتنا ہی خون بہا دیا! پس اس سے بادلِ نخواستہ بیعت لی جائے گی، لہذا جب تم اسے پاؤ تو اس کی بیعت کر لینا کیونکہ وہ زمین میں بھی مہدی ہے اور آسمان میں بھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8748]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، وقال الذهبي في "تلخيصه": سنده ساقط» [ترقيم الرساله 8748] [ترقيم الشركة 8640]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا