☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8729
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8729
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد الأصبهاني، حدثنا الحسين بن حفص، حدثنا سفيان، عن سَلَمة بن كُهيل، عن أبي الزَّعْراء قال: كنَّا عند عبد الله بن مسعود فذُكِرَ عنده الدَّجّال، فقال عبد الله بن مسعود: تفترقون أيُّها الناس لخروجه على ثلاث فِرَقٍ: فرقة تَتبعُه، وفرقة تَلحَقُ بأرض آبائها بمَنابت الشِّيح، وفرقة تأخذُ شطَّ الفُرات يقاتلُهم ويقاتلونه، حتى يجتمعَ المؤمنون بقُرى الشامِ (1) ، فيَبعثُون إليهم طَليعةً فيهم فارسٌ على فرسٍ أشقر أَو أبلَق، قال: فيُقتَلون لا يرجعُ منهم بشرٌ - قال سلمةُ: فحدَّثني أبو صادق عن رَبِيعة بن ناجذٍ أنَّ عبد الله بن مسعود قال: فرسٌ أشقر - قال عبد الله: ويَزعُم أهلُ الكتاب أنَّ المسيحَ يَنزِلُ إليه. قال (2) : [ما] سمعتُه يذكر عن أهل الكتاب حديثًا غيرَ هذا. ثم يخرج يأجوجُ ومأجوجُ فيَمُوجُون في الأرض فيُفسِدون فيها. ثم قرأ عبد الله: ﴿وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ [الأنبياء: 96] ، قال: ثم يبعثُ الله عليهم دابّةً مثلَ هذا النَّغَف (1) فتَلِجُ في أسماعهم ومَناخِرهم فيموتون منها، فتُنتِنُ الأرضُ منهم، فيُجأَرُ إلى الله، فيُرسِل الله ماءً فيطهِّرُ الأرض منهم (2) . قال: ثم يَبعَثُ الله ريحًا فيها زَمْهَريرٌ باردة، فلا تَدَعُ على وجه الأرض مؤمنًا إلَّا كَفَتَتْه تلك الريحُ، قال: ثم تقومُ الساعة على شِرار الناس. ثم يقومُ مَلَكٌ بالصُّور بين السماء والأرض فيَنفخُ فيه - والصُّورُ قَرْنٌ - فلا يبقى خلقٌ في السماوات والأرض إلَّا مات إلَّا من شاء ربُّك، ثم يكون بين النَّفختين ما شاء الله أن يكون، فليس من بني آدمَ خلقٌ إلَّا منه شيء (3) ، قال: فيرسل الله ماءً من تحت العرش كمَنيِّ الرِّجال، فتَنبُتُ لُحْمانُهم وجُثْمانُهم من ذلك الماء كما تَنبُت الأرضُ من الثَّرَى، ثم قرأ عبد الله: ﴿وَاللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ (4) الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنَاهُ إِلَى بَلَدٍ مَيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا كَذَلِكَ النُّشُورُ﴾ [فاطر: 9] ، قال: ثم يقوم مَلَكٌ بالصُّور بين السماء والأرض فيَنفُخُ فيه، فتَنطلِقُ كلُّ نفس إلى جسدها حتى تَدخُلَ فيه، ثم يقومون فيُحَبُّونَ تَحيَّةَ رجلٍ واحدٍ قيامًا لرب العالمين (5) . قال: ثم يتمثَّلُ اللهُ تعالى إلى الخلق فيَلْقاهم، فليس أحدٌ يَعبُدُ من دون الله شيئًا إلَّا وهو مرفوعٌ له يَتبعُه، قال: فيَلقى اليهودَ فيقول: مَن تَعبُدون؟ قال: فيقولون: نَعبُدُ عُزَيرًا، قال: هل يَسرُّكم الماءُ؟ فيقولون: نعم، إذ يُرِيهم جهنَّمَ كَهَيْئة السَّراب، قال: ثم قرأ عبد الله: ﴿وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَافِرِينَ عَرْضًا﴾ [الكهف: 100] قال: ثم يَلقى النصارى فيقول: مَن تَعبُدون؟ فيقولون: المسيحَ، قال: فيقول: هل يَسرُّكم الماءُ؟ قال: فيقولون: نعم، قال: فيُرِيهم جهنَّمَ كَهَيْئة السَّرَاب، ثم كذلك لمَن كان يعبدُ من دون الله شيئًا، قال: ثم قرأ عبد الله: ﴿وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ﴾ [الصافات: 24] قال: ثم يتمثَّلُ الله تعالى للخَلْق حتى يَمُرَّ على المسلمون، قال: فيقول: مَن تَعبُدون؟ قال: فيقولون: تعبدُ الله ولا نُشرِكُ به شيئًا، فيَنتهِرُهم مرتين أو ثلاثًا، فيقول: مَن تَعبُدون؟ فيقولون: نعبدُ الله ولا نشركُ به شيئًا، قال: فيقول: هل تعرفون ربَّكم؟ قال: فيقولون: سبحانَه إذا اعتَرَف لنا عَرَفْناه، قال: فعند ذلك يُكشَفُ عن ساقٍ، فلا يبقى مؤمنٌ إلَّا خَرَّ الله ساجدًا، ويبقى المنافقون ظُهورُهم طَبَقًا واحدًا كأنما فيها السَّفَافيدُ، قال: فيقولون: ربَّنا، فيقول: قد كنتم تُدعَوْنَ إلى السجود وأنتم سالمون. قال: ثم يأمرُ بالصِّراط فيُصْرَبُ على جهنَّم، فيمرُّ الناسُ كقَدْر أعمالهم زُمَرًا كلَمْح البَرْق، ثم كمَرِّ الريح، ثم كمَرِّ الطَّير، ثم كأسرع البهائم، ثم كذلك حتى يمرَّ الرجلُ سَعْيًا، ثم مَشْيًا، ثم يكونُ آخرُهم رجلًا يَتلبَّطُ على بطنه، قال: فيقول: ربِّ لماذا أبطأتَ بي؟ فيقول: لم أُبطِئْ بك، إنما بطَّأَ بك عملُك. قال: ثم يأذنُ الله تعالى في الشَّفاعة، فيكون أولَ شافعٍ رُوحُ القُدُس جبريلُ ﵊، ثم إبراهيمُ خليلُ الله، ثم موسى، ثم عيسى ﵈، قال: ثم يقوم نبيُّكم رابعًا لا يَشفَعُ أحدٌ بعدَه فيما يُشفَعُ فيه، وهو المَقامُ المحمود الذي ذكره الله ﵎: ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ [الإسراء: 79] ، قال: فليس من نفس إلَّا وهي تنظرُ إلى بيتٍ في الجنة أو بيتٍ في النار، قال: وهو يومُ الحَسْرة، قال: فيرى أهلُ النار البيتَ الذي في الجنة ثم يقال: لو عَمِلتم (1) ! قال: فتأخذهم الحسرةُ، قال: ويرى أهلُ الجنة البيتَ الذي في النار فيقال: لولا أنْ مَنَّ اللهُ عليكم، قال: ثم يَشفعُ الملائكة والنبيُّون والشهداءُ والصالحون والمؤمنون، فيُشفِّعُهم الله، قال ثم يقول الله: وأنا أرحمُ الراحمين، فيُخرِجُ من النار أكثرَ مما أُخرج من جميع الخلق برحمتِه، قال: ثم يقول: أنا أرحمُ الراحمين. قال: ثم قرأ عبد الله: ﴿مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ (42) قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ (43) وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ (44) وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ (45) وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ﴾ [المدثر: 42 - 46] . قال: فعَقَدَ عبدُ الله بيده أربعًا، ثم قال: هل ترونَ في هؤلاء من خيرٍ؟! ما يُترَك فيها أحدٌ فيه خير، فإذا أراد الله ﷿ أن لا يُخرِجَ منها أحدًا غيَّر وجوهَهم وألوانَهم، قال: فيجيءُ الرجلُ فيَنظرُ ولا يعرفُ أحدًا، فيناديه الرجلُ فيقول: يا فلانُ، أنا فلانٌ، فيقول: ما أعرِفُك، فعند ذلك يقولون: ﴿رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ﴾ فيقول عند ذلك: ﴿اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ﴾ [المؤمنون: 107 - 108] ، فإذا قال ذلك، أَطبَقَت عليهم، فلا يخرجُ منهم بشرٌ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8519 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس دجال کا تذکرہ کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اے لوگو! دجال کے نکلنے پر تم تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے؛ ایک گروہ اس کی پیروی کرے گا، ایک گروہ اپنے آباؤ اجداد کی زمینوں میں خاردار جھاڑیوں کے اگنے کے مقامات کی طرف چلا جائے گا، اور ایک گروہ دریائے فرات کے کنارے قیام کرے گا، دجال ان سے قتال کرے گا اور وہ اس سے قتال کریں گے، یہاں تک کہ اہل ایمان ملکِ شام کی بستیوں میں جمع ہو جائیں گے، پھر وہ (دجال کے لشکر کی طرف) ہراول دستہ روانہ کریں گے جس میں ایک شہسوار سرخی مائل زرد «أَشْقَر» یا ابلق گھوڑے پر سوار ہوگا، ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ سب شہید کر دیے جائیں گے اور ان میں سے ایک بھی واپس نہیں آئے گا۔ سلمہ کہتے ہیں کہ ابو صادق نے ربیعہ بن ناجذ کے واسطے سے مجھے بتایا کہ ابن مسعود نے ”سرخی مائل زرد گھوڑے“ کے الفاظ کہے تھے۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اہل کتاب یہ گمان کرتے ہیں کہ سیدنا مسیح علیہ السلام اس کے (مقابلے کے) لیے نازل ہوں گے۔ (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے ابن مسعود کو اہل کتاب سے اس کے علاوہ کوئی اور حدیث روایت کرتے ہوئے نہیں سنا۔ پھر یاجوج و ماجوج نکلیں گے اور وہ زمین میں لہروں کی طرح کثرت سے پھیل کر فساد مچائیں گے، پھر عبداللہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ [سورة الأنبياء: 96] ”اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے نکل پڑیں گے۔“ انہوں نے کہا: پھر اللہ تعالیٰ ان پر ایک ایسا جانور (کیڑا) بھیجے گا جو اس «النَّغَف» (اونٹ کی ناک میں پڑنے والے کیڑے) کی مانند ہوگا، وہ ان کے کانوں اور نتھنوں میں داخل ہو جائے گا جس سے وہ سب مر جائیں گے اور زمین ان کی لاشوں کی بدبو سے بھر جائے گی، پھر اللہ کی بارگاہ میں آہ و زاری کی جائے گی تو اللہ تعالیٰ بارش نازل فرمائے گا جو زمین کو ان (کی لاشوں) سے پاک کر دے گی۔ انہوں نے کہا: پھر اللہ تعالیٰ ایک انتہائی ٹھنڈی ہوا «زَمْهَرِيرٌ بَارِدَة» بھیجے گی جو روئے زمین پر کسی ایک مومن کو بھی نہیں چھوڑے گی بلکہ وہ ہوا اسے اپنی آغوش میں لے لے گی (اس کی روح قبض کر لے گی)، پھر قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔ پھر ایک فرشتہ زمین و آسمان کے درمیان صور لے کر کھڑا ہوگا اور اس میں پھونک مارے گا - اور صور ایک سینگ ہے - تو زمین و آسمان کی تمام مخلوق مر جائے گی سوائے ان کے جنہیں تمہارا رب چاہے۔ پھر دو نفخوں کے درمیان جتنا اللہ چاہے گا وقفہ ہوگا، اور بنو آدم کی کوئی ایسی مخلوق نہیں ہوگی جس کا کوئی نہ کوئی جز باقی نہ رہا ہو، پھر اللہ تعالیٰ عرش کے نیچے سے مردوں کی منی جیسا پانی نازل فرمائے گا، جس سے ان کے گوشت اور جسم اس طرح اگ آئیں گے جیسے بارش سے زمین سبزہ اگاتی ہے، پھر عبداللہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَاللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنَاهُ إِلَى بَلَدٍ مَيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بعدَ مَوْتِهَا كَذَلِكَ النُّشُورُ﴾ [سورة فاطر: 9] ۔ انہوں نے کہا: پھر ایک فرشتہ زمین و آسمان کے درمیان صور میں پھونک مارے گا تو ہر روح اپنے جسم کی طرف پرواز کرے گی یہاں تک کہ اس میں داخل ہو جائے گی، پھر وہ سب اللہ رب العالمین کے حضور ایک ہی آدمی کے کھڑے ہونے کی طرح اٹھ کھڑے ہوں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ مخلوق کے سامنے تجلی فرمائے گا اور ان سے ملاقات کرے گا، پس جو شخص اللہ کے سوا کسی بھی چیز کی عبادت کرتا ہوگا وہ چیز اس کے سامنے لائی جائے گی اور وہ اس کے پیچھے چلے گا، اللہ تعالیٰ یہودیوں سے ملے گا اور پوچھے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: ہم عزیر کی عبادت کرتے تھے، اللہ پوچھے گا: کیا تمہیں پانی چاہیے؟ وہ کہیں گے: جی ہاں، تب انہیں جہنم سراب کی طرح دکھائی جائے گی، پھر عبداللہ نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَافِرِينَ عَرْضًا﴾ [سورة الكهف: 100] ۔ پھر اللہ نصاریٰ سے ملے گا اور پوچھے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: مسیح کی، اللہ پوچھے گا: کیا تمہیں پانی کی ضرورت ہے؟ وہ کہیں گے: جی ہاں، تو انہیں بھی جہنم سراب کی طرح دکھائی جائے گی، اسی طرح ہر اس شخص کے ساتھ کیا جائے گا جو اللہ کے سوا کسی کی عبادت کرتا تھا، پھر عبداللہ نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ﴾ [سورة الصافات: 24] پھر اللہ تعالیٰ مخلوق کے لیے اپنی خاص شان میں تجلی فرمائے گا یہاں تک کہ مسلمانوں کے پاس سے گزرے گا اور پوچھے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: ہم اللہ کی عبادت کرتے تھے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے تھے، اللہ تعالیٰ انہیں دو یا تین بار جھڑکے گا (آزمائے گا) اور پوچھے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: ہم اللہ کی عبادت کرتے تھے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے تھے، اللہ فرمائے گا: کیا تم اپنے رب کو پہچانتے ہو؟ وہ کہیں گے: وہ پاک ہے، جب وہ اپنی پہچان کرائے گا تو ہم اسے پہچان لیں گے، اس وقت ”پنڈلی کھول دی جائے گی“ تو ہر مومن اللہ کے حضور سجدے میں گر جائے گا، جبکہ منافقین کی پیٹھیں ایک تختے کی طرح (سخت) ہو جائیں گی گویا ان میں لوہے کی سلاخیں «السَّفَافِيدُ» ڈال دی گئی ہوں، وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! تو اللہ فرمائے گا: ”تمہیں اس وقت سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا جب تم تندرست تھے (مگر تم نے سجدہ نہ کیا)۔“ پھر پل صراط کا حکم دیا جائے گا اور اسے جہنم پر رکھ دیا جائے گا، لوگ اپنے اعمال کے بقدر اس پر سے گزریں گے، کچھ گروہ بجلی کے کوندے کی طرح، کچھ ہوا کی رفتار کی طرح، کچھ پرندوں کی پرواز کی طرح، کچھ تیز رفتار چوپایوں کی طرح، یہاں تک کہ ایک آدمی دوڑتا ہوا گزرے گا، پھر کوئی پیدل چلتا ہوا، اور سب سے آخری وہ شخص ہوگا جو اپنے پیٹ کے بل گھسٹ کر چلے گا، وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! تو نے مجھے سست کیوں کر دیا؟ اللہ فرمائے گا: ”میں نے تجھے سست نہیں کیا بلکہ تیرے عمل نے تجھے سست کیا ہے۔“ پھر اللہ تعالیٰ شفاعت کی اجازت دے گا، تو سب سے پہلے شفاعت کرنے والے روح القدس جبریل علیہ السلام ہوں گے، پھر اللہ کے خلیل ابراہیم علیہ السلام، پھر موسیٰ علیہ السلام، پھر عیسیٰ علیہ السلام، پھر تمہارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چوتھے نمبر پر کھڑے ہوں گے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد اس بارے میں کوئی شفاعت نہیں کرے گا جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شفاعت فرمائیں گے، اور یہی وہ ”مقامِ محمود“ ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے: ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ [سورة الإسراء: 79] پھر ہر نفس اپنے ٹھکانے کو دیکھے گا خواہ وہ جنت میں ہو یا جہنم میں، اور یہی ”حسرت کا دن“ ہے، جہنمی جنت میں اپنا (ممکنہ) گھر دیکھیں گے تو ان سے کہا جائے گا: ”کاش تم نے (نیک) عمل کیے ہوتے!“ تو وہ حسرت میں ڈوب جائیں گے، اور جنتی جہنم میں اپنا (ممکنہ) گھر دیکھیں گے تو ان سے کہا جائے گا: ”اگر اللہ تم پر احسان نہ فرماتا (تو تم یہاں ہوتے)۔“ پھر فرشتے، انبیاء، شہداء، صالحین اور مومنین شفاعت کریں گے اور اللہ ان کی شفاعت قبول فرمائے گا، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”میں ارحم الراحمین ہوں“، پس وہ اپنی رحمت سے جہنم سے اتنے لوگوں کو نکالے گا جو تمام مخلوق کی شفاعت سے نکلنے والوں سے بھی زیادہ ہوں گے، پھر اللہ فرمائے گا: ”میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہوں۔“ پھر عبداللہ نے یہ آیات تلاوت فرمائیں: ﴿مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ (42) قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ (43) وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ (44) وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ (45) وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ﴾ [سورة المدثر: 42-46] ۔ پھر عبداللہ نے اپنے ہاتھ سے چار (گرہیں) باندھیں اور فرمایا: ”کیا تم ان لوگوں میں کوئی خیر دیکھتے ہو؟“ جہنم میں ایسا کوئی شخص نہیں چھوڑا جائے گا جس میں ذرہ برابر خیر ہو، پھر جب اللہ تعالیٰ کا یہ ارادہ ہوگا کہ اب کسی کو جہنم سے نہ نکالا جائے تو وہ ان کے چہرے اور رنگ بدل دے گا، پس ایک آدمی (شفاعت کے لیے) آئے گا اور دیکھے گا مگر کسی کو پہچان نہیں سکے گا، تب جہنمی اسے پکار کر کہے گا: اے فلاں! میں فلاں ہوں، وہ کہے گا: میں تجھے نہیں پہچانتا، اس وقت وہ کہیں گے: ﴿رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ﴾ تو اللہ فرمائے گا: ﴿اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ﴾ [سورة المؤمنون: 107-108] ، جب اللہ یہ فرما دے گا تو جہنم ان پر بند کر دی جائے گی اور پھر ان میں سے کوئی ایک بھی باہر نہیں نکل سکے گا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8729]
تخریج الحدیث
«إسناده ليِّن لتفرُّد أبي الزعراء به، وأبو الزعراء هذا: هو عبد الله بن هانئ الكوفي، تفرَّد بالرواية عنه ابن أخته سلمة بن كهيل، وقد وثقه ابن سعد والعجلي وابن حبان، وهم المعروفون بتساهلهم، ولم يؤثر توثيقه عن غيرهم، بل قد أشار البخاري في "التاريخ الكبير" 5/ 221 إلى حديثه هذا، ...» [ترقيم الرساله 8729] [ترقيم الشركة 8622] [ترقيم العلميه 8519]
الحكم على الحديث
إسناده ليِّن لتفرُّد أبي الزعراء به
Grade: إسناده ليِّن لتفرُّد أبي الزعراء به
← Previous Hadith (8728) Back to Bab Next Hadith → (8730)