حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونسُ بن بُكَير، عن محمد بن إسحاق، حدثني عاصم بن عمر بن قَتادة الأنصاري ثم الظَّفَري، عن محمود بن لَبِيد - أخو بني عبدِ الأشهل - عن أبي سعيد الخُدْري قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"تُفتَحُ يأجوجُ ومأجوجُ يَخرُجون على الناس كما قال الله تعالى: ﴿مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ [الأنبياء: 96] ، فيَعِيثُون في الأرض، ويَنحازُ المسلمون إلى مَدائنِهم وحُصونِهم، ويَضُمُّون إليهم مواشيَهم، ويشربون مياهَ الأرض، حتى إنَّ بعضهم لَيَمرُّ بالنهر فيشربون ما فيه حتى يتركوه يابسًا، حتى إن مَن بعدَهم لَيَمُرُّ بذلك النهر فيقول: لقد كان هاهنا ماءٌ مرّةً، حتى إذا لم يَبْقَ من الناس أحدٌ إِلَّا أَخَذ في حصن أو مدينةٍ قال قائلهم: هؤلاءِ أهلُ الأرض قد فَرَغْنا منهم، بقيَ أهلُ السماء، قال: ثم يَهُزُّ أحدُهم حَرْبتَه ثم يَرمي بها إلى السماء، فتَرجِعُ مُخضَّبةً دمًا للبلاءِ والفِتنة، فبينما هم على ذلك بَعَثَ الله عليهم دُودًا في أعناقهم كالنَّغَفِ، فيخرجُ في أعناقهم، فيُصبِحون موتى لا يُسْمَعُ لهم حِسٌّ، فيقول المسلمون: ألا رجلٌ يَشْري لنا بنفسه فينظرُ ما فعل هذا العدوُّ، قال: ثم يتجرَّدُ رجلٌ منهم لذلك مُحتسِبًا بنفسه، فرابَطَها (3) على أنه مقتول، فيَنزِلُ فيَجدُهم موتى بعضُهم على بعض، فينادي: يا معشرَ المسلمين، أَبشِروا، فإنَّ الله قد كَفَاكم عدوَّكم، فيخرجون من مدائنِهم وحصونِهم، ويُسرِّحُون مواشيَهم، فما يكون لها رِعْيٌ إلَّا لحومُهم، فتَشكَرُ عنه كأحسنِ ما شَكِرَت عن شيءٍ من النَّبات أصابَتْه قطُّ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8504 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”یاجوج اور ماجوج کھول دیے جائیں گے اور وہ لوگوں پر اس طرح ٹوٹ پڑیں گے جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ [سورة الأنبياء: 96] ”وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے نکل پڑیں گے۔“ پس وہ زمین میں فساد مچائیں گے اور مسلمان اپنے شہروں اور قلعوں میں پناہ گزین ہو جائیں گے اور اپنے مویشیوں کو بھی اپنے ساتھ (انہی قلعوں میں) جمع کر لیں گے، وہ زمین کا سارا پانی پی جائیں گے، یہاں تک کہ جب ان کا کوئی گروہ کسی نہر سے گزرے گا تو اس کا سارا پانی پی کر اسے بالکل خشک چھوڑ دیں گے، پھر ان کے بعد آنے والا گروہ وہاں سے گزرے گا تو کہے گا: یہاں کبھی پانی ہوا کرتا تھا، یہاں تک کہ جب قلعوں یا شہروں میں محصور لوگوں کے سوا (زمین پر) کوئی باقی نہ رہے گا تو ان کا کہنے والا کہے گا: یہ زمین والے تو ختم ہو گئے جن سے ہم فارغ ہو چکے، اب آسمان والے باقی ہیں، پھر ان میں سے کوئی اپنا نیزہ لہرائے گا اور اسے آسمان کی طرف پھینکے گا، تو وہ آزمائش اور فتنے کے طور پر خون آلود ہو کر واپس آئے گا، وہ اسی حالت میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کی گردنوں میں «النَّغَفِ» ”کیڑے“ پیدا کر دے گا جو ان کی گردنوں سے نکلیں گے، پس وہ اس حال میں صبح کریں گے کہ سب کے سب مردہ پڑے ہوں گے اور ان کی کوئی آہٹ سنائی نہ دے گی، تب مسلمان کہیں گے: کیا کوئی ایسا شخص ہے جو اپنی جان اللہ کے لیے وقف کر کے (نیچے اترے اور) دیکھے کہ اس دشمن کا کیا انجام ہوا؟ پھر ان میں سے ایک شخص اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے اور خود کو قتل کے لیے تیار کر کے نکلے گا، وہ نیچے اترے گا تو انہیں ایک دوسرے کے اوپر مردہ پڑا ہوا پائے گا، وہ پکار کر کہے گا: اے مسلمانو! تمہیں خوشخبری ہو، اللہ نے تمہارے دشمن کے مقابلے میں تمہاری کفایت فرمائی ہے، تب وہ اپنے شہروں اور قلعوں سے باہر نکل آئیں گے اور اپنے مویشی چرنے کے لیے چھوڑ دیں گے، تو ان مویشیوں کے لیے ان (یاجوج ماجوج) کے گوشت کے سوا کوئی چارہ نہ ہو گا، پس وہ اسے کھا کر اتنے موٹے ہو جائیں گے کہ کبھی کسی بہترین نباتات کو کھا کر بھی اتنے موٹے نہیں ہوئے ہوں گے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8714]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 8714] [ترقيم الشركة 8607] [ترقيم العلميه 8504]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن