☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8709
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8709
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبُوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبد الله (1) بن موسى، أخبرنا شَيْبان، عن الأعمش، عن شَقِيق، عن حُذيفة قال: قام فينا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فما تَرَكَ شيئًا يكونُ في مَقامِه ذلك إلى قيام الساعة إلَّا حدَّثَنا به، حَفِظَه من حَفِظَه، ونَسِيَه من نَسِيَه، قد عَلِمَه أصحابي هؤلاء، فإنه سيكون منه (2) الشيءُ قد نَسِيتُه فأَراه فأذكرُه، كما يعرف الرجلُ وجهَ الرجل غابَ عنه (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8499 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان (خطبہ دینے کے لیے) کھڑے ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس مقام پر کھڑے ہو کر قیامت کے قائم ہونے تک پیش آنے والی کسی بھی ایسی چیز کو نہیں چھوڑا جس کا ہمیں ذکر نہ کر دیا ہو، جس نے اسے یاد رکھا سو یاد رکھا اور جو اسے بھول گیا سو بھول گیا، میرے یہ صحابہ کرام بھی اس بات کو جانتے ہیں، پس یقیناً ایسا ہوتا ہے کہ کوئی بات سامنے آتی ہے جسے میں بھول چکا ہوتا ہوں تو میں اسے (واقع ہوتا) دیکھ کر یاد کر لیتا ہوں بالکل اسی طرح جیسے کوئی شخص کسی ایسے آدمی کا چہرہ دیکھ کر اسے پہچان لیتا ہے جو اس کی نظروں سے اوجھل رہا ہو (اور پھر سامنے آ جائے)۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8709]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8709] [ترقيم الشركة 8602] [ترقيم العلميه 8499]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (8708) Back to Bab Next Hadith → (8710)