حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدُّورِي، حدثنا يعقوب بن إبراهيم بن سعد، حدثنا أبي، عن صالح، عن ابن شهاب قال: قال أبو إدريس عائذُ الله الخَوْلاني: سمعت حذيفة يقول: والله إني لأعلمُ الناس بكل فتنةٍ هي كائنةٌ فيما بيني وبين الساعة، وما ذاك أن يكون حدَّثني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بها من شيءٍ لم يُحدث بها غيري، ولكنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال - وهو يحدِّث مجلسًا أنا فيه عن الفتن - وهو يَعُدُّ الفتن:"فيهنَّ ثلاثٌ لا يَذَرْنَ شيئًا، منهنَّ كرياح الصيف، منها صغار ومنها كبار"، فذهب أولئك الرَّهْطُ كلُّهم غيري (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8454 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
ابو ادریس خولانی سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی قسم! میں قیامت تک آنے والے ہر فتنے کے بارے میں لوگوں میں سب سے زیادہ جانتا ہوں، اور یہ اس لیے نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے خاص طور پر کوئی ایسی بات بتائی ہو جو دوسروں کو نہ بتائی ہو، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک مجلس میں فتنوں کا ذکر فرما رہے تھے جس میں میں بھی موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فتنوں کو گن رہے تھے اور فرمایا: ان میں سے تین ایسے (خطرناک) ہوں گے جو کسی چیز کو نہیں چھوڑیں گے، وہ گرمیوں کی آندھیوں کی طرح ہوں گے، ان میں سے کچھ چھوٹے ہوں گے اور کچھ بڑے،“ پھر (حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اس مجلس کے تمام شرکاء میرے سوا رخصت ہو گئے (فوت ہو گئے، اس لیے اب میں ہی ان باتوں کا جاننے والا باقی ہوں)۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8661]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8661] [ترقيم الشركة 8556] [ترقيم العلميه 8454]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح