حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا وكيع، حدثنا القاسم بن الفَضل، حدثنا أبو نَضرة، عن أبي سعيد الخُدْري قال: بَيْنا راعٍ يرعى بالحَرَّة إِذ عَدَا الذئبُ على شاةٍ من الشِّياه، فحالَ (1) الراعي بين الذئب وبين الشاة، فأَقعَى الذئبُ على ذنبه فقال: يا عبد الله، تحول بيني وبينَ رزق ساقه الله إليَّ! فقال الرجل: يا عَجَباه، ذئبٌ يكلِّمُني بكلام الإنسان! فقال الذئب: ألا أخبرُك بأعجب مني؟ رسولُ الله بين الحَرَّتَين (2) يخبر الناس بأنباء ما قد سَبَقَ، فزَوَى الراعي شياهه إلى زاويةٍ من زوايا المدينة، ثم أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأخبره، فخرج رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إلى الناس، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"صَدَقَ والذي نفسي بيده" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8444 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک چرواہا حرہ (مدینہ کے پتھریلے علاقے) میں بکریاں چرا رہا تھا کہ اچانک ایک بھیڑیے نے ایک بکری پر حملہ کر دیا، چرواہا بھیڑیے اور بکری کے درمیان حائل ہو گیا، تو بھیڑیا اپنی دم پر بیٹھ گیا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے بندے! تو میرے اور اس رزق کے درمیان حائل ہو رہا ہے جو اللہ نے میری طرف بھیجا ہے؟“ اس آدمی نے (حیرت سے) کہا: ”بڑے تعجب کی بات ہے کہ بھیڑیا مجھ سے انسانوں کی طرح کلام کر رہا ہے!“ تو بھیڑیے نے کہا: ”کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ تعجب خیز بات نہ بتاؤں؟ اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) دونوں حروں (مدینہ کے پہاڑی سلسلوں) کے درمیان موجود ہیں جو لوگوں کو گزشتہ دور کی خبریں دے رہے ہیں۔“ چنانچہ چرواہا اپنی بکریوں کو ہانک کر مدینہ کے ایک گوشے میں لے گیا اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر سارا واقعہ سنایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اس نے سچ کہا ہے، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے (ایسا ہی ہوگا)۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8650]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8650] [ترقيم الشركة 8546] [ترقيم العلميه 8444]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح