☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8647
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8647
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو جعفر محمد بن عوف (1) ابن سفيان الطائي بحِمص، حدثنا أبو المغيرة عبد القُدُّوس بن الحجَّاج، حدثنا عبد الله بن سالم الحمصي، عن العلاء بن عُتْبة اليَحصُبي، عن عُمير بن هانئ العنسي قال: سمعت عبد الله بن عمر يقول: كنّا عند رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فذكر الفتن وأكثرَ في ذكرها، حتى ذكر فتنة الأحلاس، فقال قائل: وما فتنةُ الأحلاس؟ قال:"هي فتنةُ هَرَبٍ وحَرَبٍ، ثم فتنةُ السَّرَّى - أو السَّرَّاء - ثم يصطلحُ الناسُ على رجلٍ كوَرِكٍ على ضِلَع، ثم فتنةُ الدَّهماء، لا تدعُ [أحدًا] من هذه الأُمَّة إِلَّا لَطَمَتْه لَطْمَةً، فإذا قيل: انقطعت تمادَتْ، يصبحُ الرجلُ فيها مؤمنًا ويُمسي كافرًا، حتى يصير الناسُ إلى فُسطاطين: فُسطاطٍ إيمان لا نفاق فيه، وفُسطاط نفاقٍ لا إيمانَ فيه، فإذا كان ذاكم فانتظروا الدَّجّال من اليوم أو غدٍ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8441 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فتنوں کا ذکر فرمایا اور ان کے متعلق تفصیل سے گفتگو کی، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ”فتنہ احلاس“ (طویل اور مسلسل فتنہ) کا تذکرہ فرمایا، تو کسی نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! فتنہ احلاس کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بھاگنے اور لوٹ مار کا فتنہ ہے، پھر خوشحالی کا فتنہ «فتنة السَّرَّاء» (آئے گا)، پھر لوگ ایک ایسے شخص پر (بیعت کے لیے) متفق ہو جائیں گے جو پسلی پر کولہے کی ہڈی کی طرح (غیر موزوں اور کمزور بنیاد پر) ہوگا، پھر ”فتنہ دہماء“ «فتنة الدَّهماء» (تاریک اور بڑا فتنہ) آئے گا جو اس امت کے کسی ایک شخص کو بھی نہیں چھوڑے گا مگر اسے ایک بھرپور طمانچہ رسید کرے گا، جب بھی کہا جائے گا کہ یہ ختم ہو گیا ہے تو وہ مزید طویل ہو جائے گا، اس فتنے میں آدمی صبح کو مومن ہوگا اور شام کو کافر ہو جائے گا، یہاں تک کہ لوگ دو خیموں میں تقسیم ہو جائیں گے: ایک ایمان کا خیمہ جس میں کوئی نفاق نہیں ہوگا، اور دوسرا نفاق کا خیمہ جس میں کوئی ایمان نہیں ہوگا، پس جب یہ صورتحال ہو جائے تو اسی دن یا اگلے دن دجال کا انتظار کرو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8647]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات غير العلاء بن عتبة، فهو صالح الحديث، وقد خولف في وصل هذا الحديث كما سيأتي» [ترقيم الرساله 8647] [ترقيم الشركة 8543] [ترقيم العلميه 8441]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات غير العلاء بن عتبة
Grade: رجاله ثقات غير العلاء بن عتبة
← Previous Hadith (8646) Back to Bab Next Hadith → (8648)