☽ 29 جمادى الأولى 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

المستدرك على الصحيحين

حديث رقم: 8614
الكتب← المستدرك على الصحيحين← الأبواب← الباب← حديث رقم 8614
أخبرني محمد بن المؤمَّل بن الحسن، حدثنا الفضل بن محمد البيهقي، حدثنا نُعيم بن حمّاد، أخبرنا عبد الله بن وهب، أخبرني معاوية بن صالح، عن عيسى بن عاصم، عن زر بن حبيش، عن أنس بن مالك قال: بينما النبي صلى الله عليه و آله وسلم يصلِّي ذاتَ ليلةٍ صلاةً مدَّ يدَه ثم أخرها، فقلنا: يا رسول الله، رأيناك صنعت في هذه الصلاة شيئًا لم تكن تصنعه فيما قبله! قال:"أجَلْ، إنه عُرضَت على الجنة، فرأيت فيها داليةً قطوفُها دانيةٌ، فأردت أن أتناول منها شيئًا، فأوحيَ إليَّ: أن استأخِرْ، فاستأخرتُ، وعُرِضَت علي النار فيما بيني وبينكم حتى رأيت ظِلِّي وظلكم فيها، فأومأتُ إليكم: أن استأخروا، فأُوحي إليّ: أنْ أَقِرَّهم، فإنك أسلمت وأسلموا، وهاجرت وهاجروا، وجاهدت وجاهدوا، فلم أرَ لك فَضْلًا عليهم إلَّا بالنبوة، فأوَّلتُ ذلك ما تلقى أمتي بعدي من الفتن" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8408 - صحيح
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا اور پھر اسے پیچھے ہٹا لیا، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو اس نماز میں ایسا عمل کرتے دیکھا جو آپ پہلے نہیں کرتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، مجھ پر جنت پیش کی گئی تو میں نے اس میں انگوروں کی ایک ایسی بیل دیکھی جس کے خوشے جھکے ہوئے تھے، میں نے چاہا کہ ان میں سے کچھ توڑ لوں، مگر میری طرف وحی کی گئی کہ پیچھے ہٹ جاؤ تو میں پیچھے ہٹ گیا؛ پھر مجھ پر میرے اور تمہارے درمیان آگ (جہنم) پیش کی گئی یہاں تک کہ میں نے اس میں اپنا اور تمہارا سایہ دیکھا، تو میں نے تمہاری طرف اشارہ کیا کہ پیچھے ہٹ جاؤ، پھر میری طرف وحی کی گئی کہ انہیں ان کے حال پر رہنے دیں، کیونکہ آپ نے اسلام قبول کیا انہوں نے بھی کیا، آپ نے ہجرت کی انہوں نے بھی کیا، اور آپ نے جہاد کیا انہوں نے بھی کیا، پس مجھے نبوت کے سوا ان پر آپ کی کوئی فضیلت نظر نہیں آئی؛ تو میں نے اس واقعے سے وہ فتنے مراد لیے جو میرے بعد میری امت کو پہنچیں گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8614]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 8614] [ترقيم الشركة 8510] [ترقيم العلميه 8408]
الحديث السابق → (8613) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (8615)