أخبرنا أبو بكر أحمد بن كامل بن خلف القاضي، حدثنا عبد الملك بن محمد بن عبد الله الرقاشي، حدثنا أزهر بن سعد، حدثنا أبو عون، عن عمرو بن سعيد، عن أبي زُرْعة بن عمرو بن جرير، عن حَيَّة بنت أبي حيَّة قالت: دخل علي رجلٌ بالظَّهيرة قلتُ: يا عبد الله، ما حاجتُك؟ قال: أقبلتُ وصاحبٌ لي في بُغاءٍ إبل لنا، فدخلتُ أستظلُّ بالظِّل وأشربُ من الشراب، فقمت إلى ضَيْحةٍ حامضة ولُبَينةٍ حامضة فسقيتُه، وتوسَّمتُ فقلت: يا عبد الله، من أنت؟ قال: أنا أبو بكرٍ (1) صاحب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم الذي سمعت به، قالت: فذكرتُ خَثْعمًا وغزو بعضنا بعضًا في الجاهلية، وما جاءَ اللهُ من الأُلْفة وأطنابُ الفساطيطِ هكذا - وشبك بين أصابعه - قالت: فقلت: يا عبد الله، حتى متى أمرُ الناس هكذا؟ قال: ما استقامت الأئمّةُ، قالت: قلت: وما الأئمّةُ؟ قال: ألم تَرَيْ إلى الحِوَى يكون فيها السيِّدُ يَتَّبِعونه ويُطيعونه، ما استقام أولئك (2) .
هذا حديث صحيح، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8393 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
حیہ بنت ابی حیہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: دوپہر کے وقت ایک شخص میرے پاس آیا، میں نے پوچھا: اے اللہ کے بندے! آپ کی کیا حاجت ہے؟ اس نے کہا: میں اور میرا ایک ساتھی اپنے گمشدہ اونٹوں کی تلاش میں نکلے تھے، میں سائے میں سستانے اور کچھ پینے کی غرض سے یہاں آیا ہوں۔ پس میں اٹھی اور اسے کھٹی لسی اور تھوڑا سا کھٹا دودھ پیش کیا، پھر میں نے غور سے دیکھتے ہوئے پوچھا: اے اللہ کے بندے! آپ کون ہیں؟ اس نے کہا: میں ابوبکر ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وہ ساتھی جس کا تم نے ذکر سنا ہے۔ (حیہ کہتی ہیں:) پھر میں نے قبیلہ خثعم اور جاہلیت میں ہماری آپسی لڑائیوں کا ذکر کیا، اور اس الفت و محبت کا تذکرہ کیا جو اللہ تعالیٰ نے (اسلام کے ذریعے) عطا فرمائی، اور خیموں کی رسیوں کا ذکر کرتے ہوئے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کر کے دکھایا۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا: اے اللہ کے بندے! لوگوں کا یہ معاملہ (امن و الفت) کب تک اسی طرح قائم رہے گا؟ انہوں نے فرمایا: ”جب تک تمہارے حکمران (ائمہ) درست رہیں گے۔“ میں نے پوچھا: ائمہ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم نے قبیلے کے خیموں کو نہیں دیکھا کہ ان کا ایک سردار ہوتا ہے، لوگ جس کی پیروی اور اطاعت کرتے ہیں؟ پس جب تک وہ سردار درست رہیں گے (تب تک یہ معاملہ بھی درست رہے گا)۔“
یہ حدیث صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8599]
تخریج الحدیث
«إسناده إلى حية بنت أبي حية قوي، وحيَّة هذه لا تعرف إلا في هذا الخبر تفرد أبو زرعة به عنها، وقد صح الخبر من غير هذا الوجه، والمرأة مسمّاة فيه زينب كما سيأتي» [ترقيم الرساله 8599] [ترقيم الشركة 8495] [ترقيم العلميه 8393]
الحكم على الحديث
إسناده إلى حية بنت أبي حية قوي
Grade: إسناده إلى حية بنت أبي حية قوي