قال أبان: وحدثنا الحسن، عن أبي موسى الأشعري قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"أخافُ عليكم الهَرْجَ" قالوا: وما الهرج يا رسول الله؟ قال:"القتل" قالوا: وأكثر مما يُقتل اليوم؟ إنا لنقتلُ في اليوم من المشركين كذا وكذا، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"ليس قتل المشركين، ولكن قتل بعضكم بعضًا" قالوا: وفينا كتاب الله؟ قال:"وفيكم كتاب الله ﷿" قالوا: ومعنا عقولُنا؟ قال:"إنه مُنتزَع عقول عامة ذلك الزمان، وخَلَفَ لها هَبَاءٌ من الناس، يحسبون أنهم على شيءٍ وليسوا على شيء" (2) .
Translation: طلحہ بابر
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے تمہارے بارے میں «الهَرْج» (ہرج) کا خوف ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہرج کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قتل و غارت۔“ انہوں نے عرض کیا: کیا اس سے بھی زیادہ جتنا آج ہم قتل کرتے ہیں؟ ہم تو ایک دن میں مشرکین کے اتنے اتنے لوگ قتل کرتے ہیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ مشرکین کا قتل نہیں ہوگا، بلکہ تمہارا آپس میں ایک دوسرے کو قتل کرنا ہوگا۔“ انہوں نے عرض کیا: کیا اس وقت ہمارے درمیان اللہ کی کتاب (قرآن) موجود ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، تمہارے درمیان اللہ عزوجل کی کتاب موجود ہوگی۔“ انہوں نے عرض کیا: کیا اس وقت ہماری عقلیں ہمارے ساتھ ہوں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اس زمانے کے عام لوگوں کی عقلیں سلب کر لی جائیں گی، اور ان کی جگہ لوگوں کی ایسی تلچھٹ (کم عقل لوگ) باقی رہ جائے گی جو یہ گمان کرے گی کہ وہ کسی (حق) راستے پر ہیں، حالانکہ وہ کسی (حق) چیز پر نہیں ہوں گے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8598]
تخریج الحدیث
«الحديث صحيح، لكن هذا الإسناد ضعيف جدًّا من أجل أبان بن أبي عياش، وشيخه الحسن» [ترقيم الرساله 8598] [ترقيم الشركة 8494]
الحكم على الحديث
الحديث صحيح
Grade: الحديث صحيح