حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَويهِ، حدثنا محمد بن أحمد بن النَّضر، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا أبو إسحاق الفَزَاري، عن الأعمش، عن عمرو بن مُرَّة، عن أبي البَخْتَري، عن أبي ثَوْر قال: دَفَعتُ إلى حُذيفة وأبي (2) مسعود وهما يتحدَّثان في المسجد، فذكروا الفتنةَ، فقال أبو مسعود: ما كنتُ أرى ترتدُّ على عَقِبَيها لم يُهرَقُ فيها مِحجمٌ من دم (1) ، وإنَّ الرجلَ لَيُصبحُ مؤمنًا ويُمسي كافرًا، ويصبح كافرًا ويمسي مؤمنًا، يقاتل في الفتنة اليوم ويقتله الله غدًا، يُنكِّس قلبَه (2) فتَعلُو اسْتُه، فقال أبو مسعود: صدقتَ، هكذا حدَّثَنا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في الفتنة (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وأبو ثَور هذا من كِبار التابعين، وأبو البختري قد أدرك حذيفة (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8351 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ابوثور سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہما کے پاس پہنچا جبکہ وہ مسجد میں محوِ گفتگو تھے، انہوں نے فتنے کا تذکرہ کیا تو حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرا گمان نہیں تھا کہ یہ فتنہ اپنی ایڑیوں کے بل اس طرح پلٹ آئے گا کہ اس میں ایک پچھنے (خون نکالنے والے آلے) کے برابر بھی خون نہیں بہایا گیا ہوگا، اور یقیناً آدمی صبح کو مؤمن ہوگا اور شام کو کافر ہو جائے گا، اور شام کو مؤمن ہوگا اور صبح کو کافر ہو جائے گا، وہ آج فتنے میں لڑے گا اور کل اللہ اسے قتل کر دے گا، اس کا دل الٹ دیا جائے گا تو اس کا نچلا حصہ اوپر آ جائے گا۔“ تو ابومسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فتنے کے بارے میں ہمیں اسی طرح بتایا تھا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ ابوثور کبار تابعین میں سے ہیں اور ابوالبختری نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ پایا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8555]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 8555] [ترقيم الشركة 8453] [ترقيم العلميه 8351]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن